سہاگ رات پھول خوشبو پیار یا کچھ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کالج میں لان میں فری پیریڈ کے دوران ہم تمام لڑکیاں بیٹھی تھیں میری دوست کا آج کالج میں آخری دن تھا ۔ اس کے گھر والوں نے اس کی شادی جلدی میں طے کر دی تھی جس کے سبب وہ اپنی پڑھائی ادھوری چھوڑ رہی تھی اور آج ہم سب سے ملنے کے لیۓ آئي تھی ۔ سب دوستیں اسے گھیڑے بیٹھی تھیں اور اس سے کرید کرید کر اس کے منگیتر اور اس کے سسرال والو کے بارے میں تفصیلات لی جا رہی تھیں ۔

باتوں باتوں میں سہاگ رات کا ذکر نکل آیا اور کچھ لڑکیوں نے اس موضوع پر شرما کر خاموشی اختیار کرلی جب کہ جو تھوڑی تیز ترار تھیں انہوں نے اس بارے میں اپنی معلومات سے سب کو مستفید کرنا شرو ع کر دیا ۔جو یہ زیادہ تر سنی سنائي تھی یا پھر فلموں اور ڈراموں کی بنیاد پر تھی ۔


سہاگ رات پھولوں کی خوشبو پیار محبت دھیمی روشنی خوبصورت موسیقی اور تنہائی کا نام ہوتی ہے ایک لڑکی نے جب یہ کہا تو سب نے اس سے پوچھنا شروع کر دیا کہ سہاگ رات کے بارے میں اس کو اتنی معلومات کیسے ہے ؟۔ اس لڑکی نے بہت علمیانہ انداز میں بتایا کہ چونکہ اس کی بہن اور بھائی کی شادی ہو چکی ہے اس لیۓ وہ اس بارے میں لوگوں کی شرگوشیوں سے یہی سمجھ پائی ہے کہ سہاگ رات میں بہت رومانویت ہوتی ہے ۔

انہی باتوں کےساتھ بندھ کر جب میں پیا گھر سدھاری تو میرا بھی یہی خیال تھا کہ میں جس زندگی کا آغاز کرنے جا رہی ہوں اس کے اندر وہی سب کچھ ہو گا جو میں فلموں اورڈراموں میں سنتی آئی تھی ۔ میری بڑی شادی شدہ کزنز نے جب کچھ بتانے کی کوشش بھی کی تو میں نے ان کو یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ مجھے سب پتہ ہے میری کالج کی دوستو نے سب بتا رکھا ہے ۔

حجلہ عروسی اور سہاگ رات  میں وہ سب تھا جو ٹی وی اور فلموں میں اکثر دیکھتے آۓ تھے یعنی پھول خوبصورتی سے سجا کمرہ مسحورکن خوشبو اب بس انتظار تھا تو خوابوں کے اس شہزادے کا جس نے آکر میرے حسن میں قلابے پڑھنے تھے ۔ جب میرے شوہر کمرے میں داخل ہوۓ تو میرے دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں ۔

جب انہوں نے پلنگ پر بیٹھ کر میرا گھونگھٹ اٹھایا تو میں اس بات کی منتظر تھی کہ اب وہ کوئی شعر پڑھیں گے مگر اس کے بجاۓ انہوں نے جیب میں ہاتھ ڈالا میں منتظر تھی کہ اس میں میرے لیۓ کوئی تحفہ ہو گا مگر جب ان کا ہاتھ باہر آیا تو اس میں کچھ پیسے تھے جو انہوں نے میری جانب بڑھاۓ اور کہا کہ یہ لو تمھارا حق مہر ۔

میں نے حیرانگی کے ساتھ وہ نوٹ تھام لیۓ اس کے بعد انہوں نے منہ دکھائی کے طور پر مجھے ایک انگوٹھی پہنائی اس کے بعد انہوں نے مجھے کہا کہ کپڑے بدل لوں اور فریش ہو جاؤں میں حیران و پریشان اپنی امیدوں کو ٹوٹتے ہوۓ دیکھ رہی تھی مجھے لگا شاید میرے شوہر کو میری تیاری پسند نہیں آئی ۔

میں جب کپڑے بدل کر واپس آئی تو انہوں نے بیڈ کے ایک جانب میرے لیۓ جگہ چھوڑ دی مجھے لگا کہ اب شاید وہ مجھ سے وہ ساری باتیں کریں گے جو کہ فلموں کے ہیرو اس رات اپنی ہیروئین کے ساتھ کرتے ہیں میرے لیٹتے ہی انہوں نے میری جانب ہاتھ بڑھایا اور ان کے ہاتھوں کی جنبش مجھے پریشان کرنے کے لیۓ کافی تھی

مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ پیار کا کون سا انداز ہے جب معاملہ میری برداشت سے باہر ہونے لگا تو میں نے ان کا ہاتھ جھٹک کر بے ساختگی میں کہا کہ یہ کیا بدتمیزی ہے میری یہ بات سنتے ہی وہ ایک جھٹکے سے مجھ سے علیحدہ ہو گۓ اور عجیب نظروں سے مجھے دیکھتے ہوۓ کہنے لگے کہ کیا تمھیں کسی نے کچھ نہیں سمجھایا ۔

مجھے حیران و پریشان چھوڑ کر وہ میری جانب کروٹ بدل کر لیٹے اور سو گۓ ۔ اگلی صبح جب میرے میکے والے میرا ناشتہ لے کر آۓ تو میری کزنز نے مجھ سے پوچھا کہ رات کیا ہوا جب میں نے ان کو سب بتایا تو وہ سر پیٹ کر رہ گئيں اس کے بعد انہوں نے مجھے شادی اور اس سے جڑی ساری باتوں کے بار ے میں بتایا اور ساتھ میں یہی کہا کہ شوہر کو کسی بات سے منع مت کرنا ۔

اگلی رات میں نے ایسا ہی کیا میرے شوہر جو کچھ کہتے گۓ میں ان کی ہدایات پر عمل کرتی رہی اگرچہ مجھے اس میں کافی تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر میری کزن کا کہنا تھا کہ شوہر کو ناراض کرنے کا مطلب خدا کو ناراض کرنا ہے لہذا اس کی کسی بات سے انکار مت کرنا یہاں تک کہ میرے شوہر نے مجھے کہا کہ الٹا لیٹ جاؤ تو میں نے ان کی اس بات پر بھی عمل کیا ۔

کچھ دن بعد شادی کے اسی مخمصے اور صحیح غلط کے بار ے میں جاننے کی جستجو میں میں نے اس حوالے سے اسلامی کتب کا مطالعہ شروع کر دیا ان کتابوں  کو پڑھتے ہی میری آنکھیں کھلنے لگیں اب جب میرے شوہر نے مجھے الٹا لیٹنے کو کہا تو میں نے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ مذہب میں جائز نہیں ہے جس پر میرے شوہر مجھ سے ناراض ہو گۓ

یہ تمام مسائل جن کا سامنا میں نے کیا اسی فی صد لڑکیوں کو کرنا پڑتا ہے ان تمام لڑکیوں کو کہا جاتا ہے کہ جو شوہر کہیں اس کو ماننا جس کے سبب نادانستگی میں وہ ایک نیک عمل میں بھی گناہ کی مرتکب ہو جاتی ہیں کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ شادی کے لیۓ مہنگے زیورات اور لباس اور دیگر اہتمام کے ساتھ ساتھ ہم نوبیاہتا جوڑے کے لیۓ ایسی تعلیمات کا بھی اہتمام کریں جس سے ان کی ازداوجی زندگی جائز اور صحیح راستے سے شروع ہو سکے

To Top