سال 2017 کے سوشل میڈیا کے وہ گرما گرم واقعات جن کی یاد دسمبر کے ٹھنڈے موسم کو بھی گرما دے

سال 2017 کو تنازعات کا سال کہا جاۓ تو کچھ غلط نہ ہو گا ۔اس سال میں سوشل میڈیا نے بہت ہی موثر انداز میں اپنا کردار ادا کیا ۔اور اگر یہ کہا جاۓ کہ اسکرین میڈیا اور پرنٹ میڈیا کوٹرینڈ دینے کا باعث بنا رہا تو یہ کچھ غلط نہ ہو گا ۔یہاں ہم صرف چیدہ چیدہ واقعات کو بیان کریں گے جو اگر نہ ہوتے تو سوشل میڈیا کے صارفین اس سال کو ہاتھ پر ہاتھ رکھے گزار دیتے کچھ بھی نہ کرتے ۔

جب شرمین عبید چناۓ کی بہن کو ایک ڈاکٹر نے فرینڈ ریکویسٹ بھیج کر ہراساں کیا

اس ریکوئسٹ کے نتیجے میں اس ڈاکٹر کو شرمین عبید کے ایک ٹوئٹ کے سبب نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے اور سوشل میڈیا صارفین نے اس کی حمایت اور اختلاف میں سوشل میڈیا پر دلائل کے انبار لگا دیۓ ۔

جب مائرہ خان کی نازیبا لباس میں رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتی ہوئی تصاویر وائرل ہوئیں

ان تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک طوفان کی طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اور ان پر کمنٹ کرنے میں اور ان کو شئیر کرنے میں ہر ایک نے اپنا حصہ ڈالا

نعمان علی خان ایک اسلامی اسکالر کے خواتین کو کیۓ گۓ انتہائی نازیبا پیغامات منظر عام پر آۓ

نعمان علی خان کے ان پیغامات کے سامنے آتے ہی قدامت پسند صارفین اور لبرل صارفین میں ایک ایسی بحث کا آغاز ہو گیا جس نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

جب صنم بلوچ اور حنا الطاف نے اپنی بہن کی ڈھولکی کی تقریب میں ماتھے پر بندیا لگائی

صنم بلوچ اور اس کی بہن حنا الطاف کی بندیا لگی تصویروں نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک نیا موضوع دے دیا ۔کوئی ان کو ہندوستان میں جاکر بسنے کا مشورہ دے رہا تھا تو کوئی ان کے اس انداز پر دین اسلام سے خارج کرنے پر تلا بیٹھا تھا ۔

جب عامر خان اور اس کی بیوی کی شادی سوشل میڈیا کے رحم وکرم پر تھی

عامر خان اور اس کی بیوی کے درمیان ہونے والا تنازعہ ان کے تنازعہ سے زیادہ سوشل میڈیا کا تنازعہ بن گیا تھا ۔ جس میں کچھ لوگ تو عامر خان کی حمایت میں کمر بستہ تھے تو کوئی فریال کے حمائتی تھے ۔

جب پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم اور افغان نژاد ڈچ لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں

ان کی تصاویر اور ان کے واٹس ایپ پیغامات ان کے اس تعلق کو منظر عام پر لے آۓ جس کی اگرچہ وہ ہر موقعے پر تردید کرتے رہے مگر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی اس تردید پر قطعی یقین نہیں کیا اور ان کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

جب اداکارہ میرا نے مائرہ خان کی ترقی اور کامیابی پر اعتراضات کیۓ

اداکارہ میرا کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جن کی ہر بات سوشل میڈیا صارفین کے لۓ ایک ٹرینڈ ہوتی ہے ان کی  ایک ویڈیو جس میں انہوں نے مائرہ خان کے حوالے سے کہا کہ اب مائرہ خان کے علاوہ دیگر اداکاراوں کو بھی دیکھنا چاہیے اور اہمیت دینی چاہیۓ سوشل میڈیا پر ایک طوفان کی طرح ٹرینڈ ہو گیا ۔

جب اداکارہ نیلم منیر کی ایک کار کے اندر رقص کرتے ہوۓ ویڈیو منظر عام پر آئی

نیلم منیر کی یہ ویڈیو اور اس میں لیۓ جانے والے اسٹیپس نے ایک جانب تو سوشل میڈیا صارفین کو اپنی لپیٹ میں لیا اور دوسری جانب اس کے حوالے سے آنے والے نیلم منیر کی بیانات نے کافی دن تک سوشل میڈیا صارفین کو مصروف رکھا ۔

منیبہ مزاری کی کہانی اور ان کے شوہر کے درمیان تنازعہ

منیبہ مزاری کو ان کے بلند حوصلے کے سبب گزشتہ سالوں میں بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔مگر اس سال ان کی زندگی کے کچھ گوشے ان کے سابقہ شوہر کی جانب سے منظر عام پر آنے کے بعد منیبہ مزاری کا شمار سوشل میڈیا کی انتہائی معروف شخصیات میں ہونے لگا ہے ۔

[adinserterblock=”15″]

اگرچہ سال 2017 اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے مگر محسوس یہ ہو رہا ہے کہ آنے والا سال بھی سوشل میڈیا سب سے مضبوط ذریعہ رہے گا ۔خبروں اور ٹرینڈز بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔

To Top