سندھ لاک ڈاون مزید سخت ۔۔ کل شام 5 بجے سے تمام کاروبار بند

وزیر اعلی   سندھ مراد علی شاہ

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ لاک ڈاون میں مزید سختی کا فیصلہ

وزیر اعلی   سندھ مراد علی شاہ کی  کل سے سندھ میں  دکانیں 5 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔  اس حوالے سے  وزیراعلی نے  ڈپٹی کمشنرز کو عمل در آمد کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ دکانوں  بند نہ کرنے والوں کے  خلاف سخت کارروائی  کا حکم بھی  دیا گیا ہے۔

سندھ لاک ڈاون

GNN

سندھ لاک ڈاون :دکانیں رات 8 کے بجائے 5 بجے بند

وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے بعد کل سے  سندھ  لاک ڈاون میں مزید سخت ہوگا۔  اس حوالے سے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کل شام 5 سےصبح 8 بجے تک تمام کاروبار بند رہے گا۔ جبکہ جانوروں، پرندوں اور ان کی خوراک کی دکانیں دن 12 سے 2 بجے تک کھولی جاسکتی ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے بار ہا عوام سے اپیل  کی  گئی تھی کہ لوگ از خود گھروں میں رہیں ورنہ کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔تاہم اب  سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے بعد تمام دکانیں رات 8کے بجائے شام 5 بجے بند ہوجائیں گی

مزید پڑھیے: کورونا وائرس؛ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس

India TV

کھانے پینے کی اشیاء اورادویات کی ٹرانسپورٹیشن کی اجازت

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج لاک ڈاؤن کا چوتھا روز ہے، حکومتی احکامات کی ہدایات کی روشنی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی مختلف شاہراؤں پر ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں سڑک پر چلنے والے شہریوں کو روک کر اُن سے گھروں سے نکلنے کی وجوہات پوچھی جارہی ہیں۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم رات 8 بجے کے بعد صرف ان میڈیکل اسٹورز کو کھولنے کی اجازت تھی جو اسپتال کے قریب واقع ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثر افراد کی تعداد 1200 سے زائد ہو چکی ہے۔

To Top