شاہزیب خانزادہ نے اپنی شادی پر کس کس کو بلا لیا کہ وہاں پر بھی سیاست شروع ہو گئی

شاہزیب خانزادہ کا شمار ان سرکردہ صحافیوں میں ہوتا ہے جو کہ جیو نیوز کے ساتھ منسلک ہیں اور ڈاکٹر عامر لیاقت ان کو گوگل بابا کے نام سے بھی پکارتے ہیں ۔ انکی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا شو پرائم ٹائم کے مقبول ترین شوز میں شمار ہوتا ہے ان کے تجزیۓ اور حالات حاضرہ پر بے لاگ تبصرے ان کو پاکستانی صحافیوں کی صف اول کی فہرست میں شامل کرتے ہیں ۔


گزشتہ کچھ دنوں سے ان کے مداح ان کی غیر خاضری کو محسوس کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اڑتی اڑتی خبر یہ بھی سننے کو ملی تھی کہ شاہزیب خانزادہ اپنے کیرئیر کا اہم ترین پروگرام کرنے جا رہے ہیں جس کے سبب انہوں نے میڈیا چینل سے کچھ دنوں کی چھٹی لے رکھی ہے ۔

شاہزیب خانزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گۓ جس کی تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر ان کے پروگرام کی طرح وائرل ہو رہی ہیں ۔ ان تصاویر میں شاہزیب خانزادہ اور ان کی بیگم بہت خوبصورت نظر آرہے ہیں ۔ مگر ان کی شادی کی اس تقریب کی خاص بات اس شادی میں شریک وہ مہمان تھے جو کہ اتنے خاص تھے کہ ان کی شرکت نے اس تقریب میں چار چاند لگا دیۓ ۔

ان مہمانوں کی شرکت نے اس تقریب کو ایک شادی کی تقریب سے زیادہ ایک سیاسی تقریب بنا ڈالا جس میں مختلف طبقہ فکر کے سیاست دانوں کی موجودگی نے ایک آل پارٹی کانفرنس کی حیٹیت دے ڈالی اس موقعے پر ایک جانب تو تمام سرکردہ نیوز رپورٹرز موجود تھے تو دوسری جانب ایسی سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اس شادی پر ہونے والی ملاقات سے کافی سارے سیاسی فوائد بھی حاصل کیۓ

ایک جانب تو پی ایس پی کے مصطفی کمال موجود تھے تو دوسری جانب متحدہ قومی مومنٹ کے فاروق ستار بھی مہمانوں کی صف میں شامل تھے ۔ سلیم صافی ،کاشف عباسی ، وسیم بادامی جیسے سیاسی تجزیہ نگاروں کی ایک ہی ٹیبل پر موجودگی نےاس شادی کو ایک گرماگرم سیاسی مناظرے میں بدل ڈالا ۔

بہر حال اس شادی کی رنگارنگ تصاویر نے یہ ثابت کیا کہ شاہزیب خان زادہ نے اپنی شادی کو سیاسی منظر نامے سے ہٹ کر بہت انجواۓ کیا جیسا کہ ان کی شادی کی مہندی کی تصاویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ شاہزیب خان زادہ اپنی دلہن رشنا کے ہمراہ اس موقعے پن بہت کھلے کھلے نظر آۓ

اس کے بعد بارات کے موقعے پر سفید شیروانی اور سرخ کلا پہنے دولہا ان تمام دنوں سے قطعی قختلف نظر آرہا تھا جن میں وہ روزانہ ٹی وی پر آکر سب کے بخیۓ ادھیڑ رہا ہوتا ہے

اس موقعے پر دلہن رشنا اپنی تمام تیاری کے ساتھ اپنی خوبصورتی سے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو اس طرح خیرہ کر رہی تھی کہ سب ہی دیکھنے والے بے ساختہ ماشااللہ کہنے پر مجبور ہو گۓ

اس طرح شاہزیب خانزادہ کی ایک شو بزنس اور سیاست کے امتزاج سے بھرپور شادی اپنے اختتام کو پہنچی اب ان کے مداح اس بات کے منتظر ہیں کہ کب تک وہ دوبارہ سے اسکرین پر آکر اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں

 

To Top