شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شادی کے بعد ہنی مون کے لیۓ پاکستان کے کس علاقے میں پہنچ گۓ دیکھیۓ

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیری کی شادی گزشتہ دنوں میگھن مارکل کے ساتھ ونڈوز قلعے میں سینٹ جارج چیپل میں چھ سو مہمانوں کی موجودگی میں ایک غیر سرکاری تقریب میں  منعقد ہوئی  اس تقریب کو دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبولیت عام ملی ۔

اس جوڑے کی شادی نے سوشل میڈیا پر وائرل حییثیت اختیار کر لی اب جب کہ اس شادی کو ختم ہوۓ بھی دو دن ہو چکے ہیں مگر ا س کے باوجود اس سےجڑی خبریں اور تصویریں اب بھی زبان زدعام ہیں

اس شادی کے حوالے سے لوگوں نے طرح طرح کے ڈب میش کر کے اس شادی کی تقریب کو نہ صرف یادگار بنا ڈالا بلکہ اس میں اپنے دیسی ماحول کے حوالے سے ایسے چٹکلے بھی چھوڑے ہیں جن کو سن کر ہنستے ہنستے پیٹ میں بل پڑ جائیں

شادی کے بعد اگلا مرحلہ ہنی مون کا ہوتا ہے جس کے بارے میں جاننے کے لیۓ پوری دنیا مشتاق ہے کہ شہزادہ ہیری  ہنی مون کے لیۓ دنیا کے کس حصے کا انتخاب کرتا ہے

اور پاکستان کے لوگوں کے لیۓ یہ مرحلہ انتہائی حیرت انگیز تھا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شاہی مسجد لاہور میں چہل قدمی کرتے ہوۓ دیکھا

اس کے بعد جب نو بیاہتا جوڑا یادگار پاکستان پہنچا تو انہوں نے اس جگہ کی اہمیت کے بارے وہاں موجود لوگوں سے بہت کچھ جانا

اس کے بعد فورٹریس اسٹیڈیم میں جب انہوں نے پاکستان کے سارے صوبوں کی یکجہتی کے نشان کے ساتھ تصاویر اتروائیں تو ہر صوبے والے کا دل خوش کر دیا

اس کے بعد شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو چمن آئسکریم سے آئس کریم بھی دلوائی اور اس طرح وہ لوگ پورا دن گزار کر اپنے ہوٹل چلے گۓ ۔ اگلے دن ان دونوں نے پاکستان کے ان علاقوں کو بھی دیکھنے کا فیصلہ کیا جس کو دیکھنے کے لیۓ حکومتی ارکان میں سے کوئی بھی تیار نہیں ۔

کچرا چنتی ہوئی معصوم لڑکی اور گندے پانی سے بھری گلیوں میں شہزادہ ہیری کے ساتھ گھومتے ہوۓ میگھن بہت انجواۓ کر رہی تھی اس کے بعد انہوں نے لاہور کی تنگ و تاریک چھوٹی چھوٹی گلیوں کی بھی سیر کی اور یوں ان کا یہ شاندار ہنی مون اختتام پزیر ہوا ۔ اور یہ نوبیاہتا جوڑا جس راستے سے پاکستان آیا تھا اسی راستے سے واپس انگلینڈ روانہ ہوگۓ

فوٹو شاپ کے اس سافٹ وئیر کے ذریعے پاکستانیوں نے شہزادہ ہیری اور ان کی دلہن کی تصویریں پاکستان کے مختلف علاقے کی تصویروں کے ساتھ جوڑ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ جس طرح شہزادہ ہیری کی ماں کے دل کے قریب پاکستانی تھے وہ امید رکھتے ہیں کہ شہزادہ ہیری بھی اپنی ماں کے  نقش قدم پر چلتے ہوۓ پاکستانیوں کے ساتھ ویسی ہی محبت کا مظاہرہ کریں گے

To Top