جانئیے شاہد آفریدی کو بوم بوم آفریدی سب سے پہلے کب کہا گیا؟

یہ 1996 کی بات ہے سمر کپ کے میچ جاری تھے پاکستان کے لیگ اسپنر مشتاق احمد ان فٹ ہو گۓ تھے ۔اس موقعے پر ان کی جگہ ایک سولہ سالہ لڑکے شاہد آفریدی کو چانس دیا گیا جس نے اچھی بالنگ کروائی مگر بیٹنگ کا موقع نہ مل سکا ۔

اس سے اگلے ہی میچ میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا موقع ملا جیسے ہی پہلا بیٹسمین آوٹ ہوا ۔شاہد آفریدی  بھاگتے ہوۓ بیٹنگ کے لۓ آگے بڑھا ۔اس کو دیکھ کر کپتان سعید انور نے کہا کہ اوۓ تمہیں کس نے بھیجا ۔ اس لڑکے نے جواب دیا کوچ نے ۔ لہذا اس کو بیٹنگ کے لۓ بھیج دیا گیا ۔

2

اگر شاہد آفریدی  اس دن صفر پر آوٹ ہو جاتا تو وہ شائد اس کے کیرئیر کا آخری دن ہوتا مگر یہاں تو کچھ اور ہی ہوا۔ اس نے اس دن ون ڈے کی تاریخ کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی اور 37 گیندوں پر 50 رن بناۓ جو کہ ایک ریکارڈ تھا اور یوں مشتاق احمد کی انجری نے ٹیم کو ایک نیا اضافہ دیا ۔

شاہد آفریدی  نے اپنے ٹیسٹ میچ کیرئیر کا آغاذ آسٹریلیا کے خلاف کیا جے میں اس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔اس سے اگلے ہی میچ میں انڈیا کے خلاف شاہد آفریدی  نے 141 رنز بنا ڈالے جو میچ جیتنے کا سبب بنے ۔

01

اس نے اپنی جارحانہ بیٹنگ اور نپی تلی بالنگ کے ذریعے ٹیم میں مستقل جگہ بنا لی ۔2005 میں انڈيا کے خلاف صرف 45 گیندوں پر 100 رن بنا ڈالے ۔پھر اپنے بائیسویں اور تئیسویں ٹیسٹ میچ میں انڈیا ہی کے خلاف 104 اور 141 رن اسکور کۓ ۔

سال 2007 میں ورلڈ ٹی 20 میں شاہد آفریدی کو پلئير آف دا ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا اور 2009 میں پاکستان کے لۓ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر لے آيا ۔

1

سال 2010 میں شاہد آفریدی  نے ٹیسٹ میچ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا وہ دنیا کا واحد کھلاڈی ہے جس نے تین بار میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نصف سینچری بھی بنائی ۔

اس نے اپنے کیرئير میں 27 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں سے 9 جیتے 9 ہارے اور 9 ڈرا ہوۓ ۔اس نے 398 ون ڈے میچز کھیلے جن میں سے 218 جیتے 170 ہارے  9 کا فیصلہ نہیں ہو پایا اور ایک ٹائی ہوا ۔

02

انہوں نے تقریبا 100 ٹی 20 میچز کھیلے جس میں سے 57 جیتے 42 ہارے اور ایک میچ ٹائی ہوا ۔شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

شاہد آفریدی نے صرف مییچ ہی نہیں جیتے بلکہ لوگوں کے دل بھی جیتے ۔ پاکستانیوں کا پسندیدہ جملہ یہی ہوتا تھا کہ ابھی شاہد آفریدی ہے نا کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔

اس نے اپنے کیرئير کے اختتام کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب کہ قوم ابھی بھی اس کے لۓ اپنی محبتوں کے پھول لۓ کھڑی ہے ۔وہ ایک عظیم کھلاڑی تھا ہے اور رہے گا شاہد آفریدی تم کھیلو یا نہ کھیلو ہمیں تم سے پیار ہے ۔

To Top