شہبازشریف نے دورہ کراچی کے دوران ایسا کیا کہہ ڈالا کہ پورے کراچی والوں نے ان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا

الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں میں ہل چل عروج پو پہنچ گئي ہے ۔ ایک جانب تو لاہور تمام سیاسی پارٹیوں کے لیۓ مرکز نگاہ بنا ہوا ہے اسی طرح اس بار تمام سیاسی پارٹیاں لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی کو بھی مرکز نکاہ بنا رہی ہیں اسی وجہ سے اس دفعہ پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان اور مسلم لیگ ن کے شہباز شریف نے بھی کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

شہباز شریف جن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ تین بار پنجاب کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں ۔ پانامہ کیس کے نتیجے میں نااہل ہونے والے نواز شریف کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے موجودہ صدر بھی ہیں ۔ نواز شریف کی طرح شہباز شریف پر بھی کرپشن کیسز  ہیں مگر وہ خود کو خادم اعلی کہلانا پسند کرتے ہیں اور اسی جزبے سے کراچی کی بدحالی دیکھ کر انہوں نے اس بار فیصلہ کیا کہ وہ اس بار کراچی سے الیکشن میں حصہ لے کر کراچی کی تقدیر بدل دیں گے

https://www.youtube.com/watch?v=HEzOZD9l5zw

اسی وجہ سے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا اس دورے کے دوران انہوں نے جہاں کراچی کے مختلف علاقرں کا دورہ کیا وہیں اپنی خوش مزاجی کا بھی مظاہرہ کیا کہیں گانے گاۓ تو کہیں بیانات دیۓ کراچی کی بدحالی کو دیکھ کر اس کو پیرس اور لاہور بنانے کا دعوی کر ڈالا سارا دن بہت خوشگوار انداز میں گزارنے کے بعد اپنی آخری پریس کانفرنس میں وہ غلطی کر بیٹھے جس نے ان کے سارے دن کی محنت پر پانی پھیر دیا اور ان کی مخالف جماعت کے لوگوں کو وہ موقع فراہم کر دیا

 

ان کے بیان کے جواب میں متحدہ قومی مومنٹ کے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ

کسی کے حکم پر نہ ناچے گی نہ ناچی ہے اسی لیۓ اس کا نام کراچی ہے 

 

جب کہ عامر لیاقت نے بھی شہباز شریف کے اس بیان کو نفرت انگیز قرار دیا بلکہ انہوں نے متحدہ قومی مومنٹ کہ بہادر اباد والوں کی جانب سے شہباز شریف کے استقبال کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

اگرچہ شہباز شریف تو اپنا دورہ مکمل کر کے کراچی سے چلے گۓ مگر کراچی والوں کو کرانچی والا اور پان کھانے والا کہہ کر ان کے جزبات کو وہ ٹھیس پہنچا گۓ جس کے سبب سوشل میڈیا پر ایک طوفان آگیا ہے

To Top