نوبیاہتا جوڑوں کے لیۓ کامیاب ازدواجی زندگی کا تیر بحدف نسخہ سامنے آگیا

شادی انسانی زندگی کا وہ موڑ ہوتا ہے جو کہ زندگی کو نئی ڈگر میں ڈال دیتا ہے مشرقی معاشرے میں شادی درحقیقت دو خاندانوں کے ملن کا بھی نام ہوتا ہے اسی سبب دولہا اور دلہن دونوں خاندانوں کے بڑے اپنے تجربات اور نصیحتوں کے ساتھ اس کوشش میں حاہاں نظر آتے ہیں کہ دولہا اور دلہن کو وہ تمام ہدایات دے دیں جو ان کی آنے والی زندگی کو آسان اور کا میاب بنا سکے ۔

دلہن کے لیۓ نصیحت

  • اپنے شوہر پر ہمیشہ فخر کرو
  • اپنے شوہر کا موازنہ کبھی بھی دوسروں سے نہ کرو
  • شوہر کے اختیارات کو تسلیم کرو
  • شوہر کی خوبصورتی اس کی ذہانت  میں تلاش کریں
  • ہر حالت میں صبر اور شکر کریں
  • اپنی خوبصورتی کو صرف اپنے شوہر کے لیۓ سنبھال کر رکھیں
  • اپنے آپ کو اپنے شوہر کے لیۓ سنواریں
  • کسی بھی معاملے میں ضد نہ کریں یا پھر ایسا طرز عمل اختیارنہ کریں جو آپ کو آپ کے شوہر کی نظر سے گرا دے
  • مشکل وقت میں اپنے شوہر کا ساتھ دیں تاکہ وہ وہ آپ کے اوپر انحصار کر سکے
  • جب اپنے شوہر کے ساتھ ہوں تو اپنی پوری توجہ اپنے شوہر کو دیں
  • آپ کے بال آپ کے حسن کا ایک اہم ترین ذریعہ ہیں لہذا ان کا خیال کریں
  • معاشرے میں روابط بڑھانے کے لیۓ اپنے شوہر کی مددگار نبیں
  • اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنی ساس اور سسرال والوں کے لیۓ تحائف خریدیں
  • شوہر کی جنسی تسکین کا سبب بنیں
  • اچھا کھانا بنانا سیکھیں اور شوہر کی پسند کے کھانا بنانے خاص طور پر سیکھیں

ایک اچھی بیوی بننے کے لیۓ ان تمام ہدایات پر عمل کریں اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزاریں

دولہا کے لیۓ نصیحتیں

  • اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کریں
  • آپ کی بیوی کانچ کی طرح نازک ہے اس لیۓ اس بات کا خاص خیال کریں کہ اس کے آپ کی کشی بات سے ٹھیس نہ پہنچے
  • اپنے پیسے سے زیادہ اپنی محبت بیوی کے اوپر خرچ کریں اسے آپ کے پیسے سے زیادہ آپ کے پیار کی ضرورت ہے
  • اپنی بیوی سے یہ امید نہ رکھیں کہ وہ آپ کی طرح بنے
  • اگر آپ اس کی عزت کریں گے تو اس سے آپ کی خوشگوار زندگی میں امید پیدا ہوگی
  • اس کے پکاۓ کھانے کی تعریف کریں
  • اگر آپ کی بیوی کبھی جیلسی کا اظہار کرے تو اس کا مزاق اڑا کر اس میں اضافے کا سبب نہ بنیں
  • اگر وہ آپ پر شک کرے تو اپنی محبت کے ذریعے اس کا اعتبر جیتنے کی کوشش کریں
  • اگر وہ آپ کی بہن اور ماں کی شکایت آپ سے لگاۓ تو اس کو خاموشی سے سن لیا کریں
  • اگر آپ اس کو تکلیف پہنچائیں گے یا اس کا دل دکھائیں گۓ تو وہ آپ سے دور ہو جاۓ گی
  • بیوی کی غلطیوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں اور اس سے فوری طور پر ترک کلامی نہ کر لیا کریں
  • بیوی کے ساتھ وفادار رہیں
  • بیوی کے سامنے مضبوطی کا اظہار کریں مگر اس کا یہ مطلب قطعی نہیں کہ غصہ کا مظاہرہ کریں
  • اپنی بیوی کے حسن کی تعریف گاہےبگاہے کرتے رہا کریں
  • زندگی کے ہر معاملے میں بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں تاکہ وہ آپ پر اعتبار کر سکے

یہ تمام ہدایات ایسی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر نو بیاہتا شادی شدہ جوڑا اپنی زندگی کو بہترین بنا سکتے ہیں

 

 

To Top