شادی کی پہلی رات عورت مرد سے کیا کیا توقعات رکھتی ہے

شادی کسی بھی انسان کی زندگی کا وہ دن ہوتا ہے جو کہ اس کی زندگی کو یکسر تبدیل کر سکتا ہے ۔ شادی کی پہلی رات کا ذکر آتے ہی ہر انسان کے ذہن میں بہت سارے خیالات آتے ہیں اس دن ایک نو بیاہتا جوڑا اپنی زندگی کو شروع کرنے جا رہا ہوتا ہے ۔ ان کی ازدواجی زندگی کی کامیابی کا انحصار بہت حد تک شادی کی پہلی رات پر ہوتا ہے دوسرے لفظوں مں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ شادی کی پہلی رات ہی اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ آئندہ زندگی کیسی ہو گی ۔


شادی کی پہلی رات جب ایک لڑکی اپنے گھر اپنے ماں باپ بچپن کی سکھیوں اپنا کمرہ اپنا بستر سب کسی ایک فرد کے لیۓ چھوڑ رہی ہوتی ہے تو اس کی اس مرد سے کچھ توقعات ہوتی ہیں جن کے پورے ہونے پر ہی وہ مرد کو خوشی اور گھر کا سکون دے سکتی ہے

پیار محبت

چونکہ لڑکی ایک یکسر علیحدہ ماحول سے آئی ہوتی ہے اس نۓ ماحول سے اس کو آشنا کرنےکے لیۓ مرد پر یہ لازم ہوتا ہے کہ وہ اس لڑکی سے نرمی اور محبت کا سلوک کرے ۔ ہمارے معاشرے میں ایک غلط رواج ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ پہلے دن ہی بیوی کو اپنے رعب میں لے لینا چاہیے تاکہ آئندہ عمر بھی وہ آپ سے ڈر کر گزارے ۔

عزت و احترام

بعض مرد عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھتے ہیں اور ان کے لیۓ بیوی صرف جسمانی ضرورت کی تکمیل کا ایک وسیلہ ہوتی ہے ۔ اسی سبب ایسے لوگ شادی کو بیوی سے جسمانی تعلق قائم کرنے کا ایک اجازت نامہ تصور کرتے ہیں اور ان کا پہلا مقصد ہی صرف اور صرف جنسی تعلق قائم کرنا ہوتا ہے ۔

اگر بیوی اس تعلق کے لیۓ فوری طور پڑ ذہنی طور پر تیار نہ ہو تو اس کو اس عورت کی فطری شرم و حیا کے بجاۓ نا فرمانی سے تعبیر کرتے ہوۓ اس کی بے عزتی کر ڈالتے ہیں جب کہ حقیقی معنوں میں کسی بھی عورت کو سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ مرد کی جانب سے ملنے والی عزت اور احترام ہی کی ہوتی ہے ۔

مستقبل کی یقین دہانی

جس طرح شادی کی پہلی رات مرد کو ازدواجی تعلق قائم کرنے کی جلدی ہوتی ہے اسی طرح ایک عورت کو اپنے جیون ساتھی کے ساتھ کچھ ایسے معاملات بھی طے کرنے کی خواہشمند ہوتی ہے جس کا تعلق مستقبل سے ہوتا ہے وہ اس بات کی خواہشمند ہوتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی اس کا ہاتھ تھام کر اس کے ساتھ آنے والی زندگی کی پلاننگ کرے

خوبصورتی کی تعریف اور تحائف

شادی کے موقعے پر ہر عورت اپنے شوہر کے لیۓ سجتی اور سنورتی ہے اور اس بات کی متمنی ہوتی ہے کہ اس کا شوہر اس کو دیکھے گا اور اس کی تعریف بھی کرۓ گا اور اس کو کوئی ایسا تحفہ بھی دے گا جو کہ اس کو ساری عمر شادی کی پہلی رات کی یاد دلاتا رہے گا

عورت کی شادی کی پہلی رات کے حوالے سے ترجیحات مردوں سے یکسر مختلف ہوتی ہیں مگر یہ مردوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف عورتوں کی ان خواہشات کا احترام کریں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو ایسا مضبوط سہارا بھی فراہم کریں جس کی بنیاد پر وہ آئندہ زندگی کا آغاز محبت اور لگن سے کر سکیں

 

To Top