پاکستانی اداکار سال 2017 میں کن لوگوں کے ساتھ سیلفی بنواتے رہے

پاکستانی اداکاروں کی ملک بھر میں مقبولیت کا ذریعہ ٹی وی اور فلم ہے مگر سوشل میڈیا کی مقبولیت کے سبب وہ اپنے ان اکاونٹ اور سیلفی کے ذریعے بھی خبروں میں رہتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو اپنی روٹین اور کامیابیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔

سال 2017 کو پاکستانی فلم اور میڈیا کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دیا جارہا ہے ۔اس سال نہ صرف بہت ساری فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی بلکہ ہمارے بہت سارے اداکار لولی وڈ کی فلم انڈسٹری سے چھلانگ لگا کر بالی وڈ کی فلم انڈسٹری کا بھی حصہ بنے ۔

[adinserterblock=”15″]

جو اداکار بالی وڈ کا حصہ نہیں بن پاۓ ان کے دل میں بھی کہیں نہ کہیں بالی وڈ کے اداکاروں کے لیے ایک نرم گوشہ ضرور رہا اسی سبب ان کو جب بھی ان سے ملنے کا موقع ملا اس موقع کو انہوں نے نہ صرف سیلفی کی صورت میں محفوظ کر لیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں کے لیۓ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شئیر بھی کر دیا ۔

اب جب کہ سال 2017 اختتام پزیر ہے تو ان سب سیلفیوں کو ایک یادگار کی صورت میں ایک جگہ جمع کیا جا رہا ہے ۔

نیلم منیر اور کرینہ کپور کی سیلفی

یہ سیلفی نیلم منیر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے جب وی میٹ کے عنوان سے شئیر کی ۔جس میں وہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ ہیں اور ان کی آنکھوں سے خوشی اور جوش جھلک رہا ہے ۔

عینی جعفری اور رنبیر کپور کی سیلفی

پاکستانی اداکارہ کی لندن میں رنبیر کپور کے ساتھ لی گئی سیلفی وہ شہرت تو حاصل نہ کر سکی جو مائرہ خان کی رنبیر کپور کے ساتھ تصویروں نے حاصل کی مگر رنبیر کپور کے ساتھ لی گئیں ایک دو نہیں اکٹھی تین سیلفیاں عینی جعفری نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شئیر کیں

عائشہ خان رنبیر کپور اور کیترینہ کیف کے ہمراہ

عائشہ خان پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ہیں جن کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ان کے ہر مداح کے دل میں ہوگی مگر وہ خود کیترینہ کیف اور رنبیر کپور کے ساتھ نہ صرف فحر کے ساتھ سیلفی بنوارہی ہیں بلکہ اس کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شئیر بھی کر رہی ہیں ۔

عمران عباس اور رنبیر کپور کی سیلفی

پاکستانی لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن عمران عباس بھی جب رنبیر کپور سے ملے تو اس موقع کو یادگار بنانے کے لیۓ ان کے ساتھ سیلفی لینا نہ بھولے ۔

فواد خان اور رنبیر کپور میں سے زیادہ اسمارٹ کون ہے ؟

اپنی متاثر کن شخصیت کے سبب فواد خان کا شمار دنیا کے چند اسمارٹ ترین مردوں میں ہوتا ہے وہ بھی رنبیر کپور کے ساتھ سیلفی لیے بنا نہیں رہ پاۓ ۔

علی ظفر اور شاہ رخ خان کی سیلفی

پاکستان کے اداکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے گلوکار بھی حد درجے کے اسمارٹ اور ہینڈسم ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ سیلفی لینا ان کے لیۓ بھی ایک یادگار عمل ہوتا ہے جیسا کہ اس سیلفی میں علی ظفر شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی بنوا رہے ہیں ۔

ان تمام سیلفیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی اداکار بالی وڈ کے اداکاروں کے ساتھ سیلفی بنوانے کو نہ صرف اپنے لیۓ باعث فخر سمجھتے ہیں بلکہ اس بات کی امید بھی رکھتے ہیں کہ اس ذریعے سے انہیں بھی کبھی نہ کبھی بالی وڈ میں چانس مل سکے گا

To Top