پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے سیما ضیا نے عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے بارے میں ایسا کیا کہہ ڈالا کہ بڑی مشکل میں گرفتار ہو گئیں

پاکستان تحریک انصاف کو حکومت میں آتے ہی انتہائی سخت اور تجربہ کار اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دوسری جانب تحریک انصاف کے زیادہ تر افراد وہ ہیں جو پہلی بار اسمبلی میں آئے ہیں لہذا ان کو اس کی کاروائی کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکسان تحریک انصاف کی ایم پی اے سیما ضیا جو کہ سندھ اسمبلی میں گزشتہ دور میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہ چکی ہیں ایسی ہی مشکل کا شکار ہو گئیں

رکن سندھ اسمبلی سیما ضیا صاحبہ جب تقریر کے لیۓ کھڑی ہوئيں تو ان کا موضوع بحث سندھ حکومت کے مختلف شعبہ جات میں کرپشن اور اس کی کرپٹ انتظامیہ پر تنقید تھی مگر بدقسمتی سے ان کی تقریر سے ایک دن قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ میں اپیل کا بھی فیصلہ آیا ہوا تھا

جس کا شور اسمبلی میں بار بار اٹھ رہا تھا اور حکومتی ارکان نے سیما ضیا کی تقریر کے دوران بار بار جہانگیر ترین کے کرپشن کے سب نااہلی کا حوالہ دیا جس کے سبب سیما ضيا جزباتی ہو گئیں اور انہوں نے اسی جزباتی انداز میں یہ کہہ ڈالا

بہت اچھا ہوا جہانگیر ترین کے ساتھ جو جو ملک میں کرپشن کرۓ گا اس کے ساتھ یہی ہونا چاہیۓ جو جو ملک مین کرپشن کرۓ گا اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیۓ

https://www.youtube.com/watch?v=KAeUwOlqhaw

اپنی اس دھواں دھار تقریر کے بعد سیما ضیا اسمبلی میں نہیں رکیں بلکہ واک آوٹ کر گئيں ان کی اس تقریر نے ایک جانب تو ان کے ساتھیوں کے چہروں کو دھواں دھواں کر ڈالا جب کہ دوسری جانب حکومتی ارکان اپنے وار کے کارگر ہونے پر مسکراۓ بغیر نہ رہ سکے

دوسری طرف سیما ضیا نے باہر آتے ہی میڈیا کے سامنے یو ٹرن لے لیا ان کا یہ کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ان کے لیۓ انتہائی قابل احترام ہیں اور انہوں نے جو بو لا غلط بولا وہ اپنا بیان واپس لیتی ہیں یاد رہے کہ سیم ضیا کے بولے گۓ جملے سندھ اسمبلی کی کاروائی کا حصہ جن چکے ہیں اور حزف نہیں ہو سکتے ہیں

To Top