سیب کو مختلف غذاؤں کے ساتھ ملا کر کھانے کے حیرت انگیز فوائد سامنے آگۓ

ماہرین صحت سیب کو نہ صرف ایک بہترین پھل مانتے آۓ ہیں اس کے ساتھ اس کا روزانہ استعمال انسان کو کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے جس کے سبب انسان ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ جاتا ہے ۔ اس میں فولاد کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ کمزوری کا خاتمہ کرتا ہے۔ اور جسم میں خون کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے ۔

مگر اب جدید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیب کو مختلف غذاؤں کے ساتھ ملا کر کھانے کی صورت میں نہ صرف اس کے اثرات میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ بلکہ وہ زیادہ مفید بھی ثابت ہوتا ہے ۔

سبز چاۓ اور سیب

ان دونوں کو ملا کر استعمال کرنے کا سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ اس سے خون میں نائٹرک ایسڈ کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جو کہ شریانوں کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ سیب اور سبز چاۓ میں موجود اینٹی آکسئڈنٹس ایسے خلیات کو بننے سے روکتے ہیں جو کہ چکنائی کو شریانوں میں جما دیتے ہیں۔

ٹماٹر اور سیب

سائنسی تحقیقات کے مطابق عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کمزوری کا عارضہ عموما لاحق ہونے لگتا ہے۔ اس کمزوری کو دور کرنے کے لۓ سیب کے چھلکے اور سبز ٹماٹر انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ ان دونوں اجزا کے ملا کر استعمال کرنے سے ایک ایسا کیمیکل پیدا ہوتا ہے جو نہ صرف پٹھوں کی اس کمزوری کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ آئندہ بھی اس کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ اس کو لگاتار دو مہینے تک دن میں ایک بار استعمال کر کے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے

مالٹے اور سیب

مالٹے اور سیب کا مشترکہ استعمال ذہنی صحت پر حیران کن اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایک جانب تو اس سے دماغی خلیات کی نشونما میں مدد ملتی ہے۔ اور دوسری جانب اس سے یاداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔ کمزور یاداشت کے مریضوں کے لۓ یہ غذا ایک ٹانک کا کام کرتی ہے۔

کیلا اور سیب

روزانہ ایک کیلا اور ایک سیب ملا کر کھانے سے دل کے دورے اور فالج سے مرنے کے خطرات میں پچاس فی صد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ان دونوں پھلوں میں ایسے اجزا پاۓ جاتے ہیں جو کہ نہ صرف دوران خون کو بہتر بناتے ہیں۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شریانوں میں موجود رکاوٹوں کو بھی دور کرتے ہیں۔

چاکلیٹ اور سیب

چاکلیٹ اور سیب دونوں میں ایسے کیمیکل پاۓ جاتے ہیں جو کہ شریانوں میں خون کے جمنے کے عمل کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ان دونوں کو ملا کر کھانے کی صورت میں خون کی شریانوں میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔

پاکستانیوں کی خوش نصیبی ہے کہ ہمارے ملک میں دنیا کی بہترین اقسام کے سیب اگاۓ جاتے ہیں۔ اور اس کی افراط کے سبب امیر و غریب اس پھل سے فیض حاصل کر سکتے ہیں۔ لہذا بڑی بڑی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے قبل ہی اس پھل کے استعمال کو اپنی عادت میں شامل کر کے بڑی بڑی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

To Top