اداکارہ ثروت گیلانی نے فیشن کے نام پر ایسا کیا کر ڈالا کہ سب لوگ ان کی مخالفت پر اٹھ کھڑے ہوۓ

پاکستان کی فیشن انڈسٹری تیزی سے پھلتی پھولتی انڈسٹریز میں سے ایک ہے ۔ اس کا کریڈٹ ایک جانب تو ان پڑھے لکھے فیشن ڈیزائنرز کو جاتا ہے جو کہ اپنے کام کی جدت کے سبب تیزی سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنا رہے ہیں ۔ ان کی ان کوششوں میں پاکستان کے ماڈلز اور میڈیا چینلز والے بھی ان کے شانہ بشانہ موجود ہیں


اسی حوالے سے گزشتہ دن بھی ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کی اس موقع پر معروف ڈیزائنر سونیا بٹلا کے ڈیزائن کردہ لباس بھی نمائش کے لیۓ پیش کیۓ گۓ ان میں سے ایک سوٹ معروف اداکارہ ثروت گیلانی مرزا نے بھی زیب تن کیا

اس سوٹ پر قائد اعظم محمد علی جناح کی جوانی کی تصویر پرنٹ تھی جس کو دیکھتے ہی سب کو بہت شاک لگا اگرچہ فیشن انڈسٹری میں پاکستان کے اہم دنوں کے حوالے سے حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہوۓ ثقافتی لباس اس سے پہلے بھی فیشن انڈسٹری کا حصہ بنتے رہے ہیں مگر اس طرح قائد اعظم کی تصویر والا لباس پہلی دفعہ کسی فیشن شو کا حصہ بنا ۔

اس فیشن شو کی تصاویر دیکھ کر اور خصوصا ثروت گیلانی کی تصویر نے سوشل میڈیا میں ایک بحث چھیڑ دی کچھ لوگوں نے اس قسم کے لباس پر ثروت گیلانی کو خصوصی تنقید کا نشانہ بنایا  لوگوں کا یہ کہنا تھا کا قائد اعظم محمد علی جناح کی ذات کسی فیشن کے لیۓ نہیں ہے جو ان کی تصویر کو اس طرح فیشن کا حصہ بنایا جا رہا ہے

جب کہ کچھ لوگوں نے ثروت گیلانی کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ قائد اعظم کی تصویر کسی فیشن کے لیۓ نہیں ہے ۔

اس کے علاوہ بہت سارے ایسے کمنٹ بھی اس تصویر کا حصہ بنے جن کا زیر قلم لانا بھی محال ہے ان کمنٹ کرنے والوں نے ثروت گیلانی سے زیادہ ان بدترین کمنٹس کے ذریعے قائد اعظم کی ذات کو زیادہ ذک پہنچائی جو بحیثیت قوم ہم سب کے لیۓ انتہائی شرمندگی کا باعث ہے

اس حوالے سے ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم چاہے دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں کسی بھی شعبے سے متعلق ہوں ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ ہماری زبان ہمارے کسی عمل سے ان لوگوں کی بے حرمتی نہ ہو جن کے اس قوم پر بے انتہا احسانات ہیں ۔

اسی طرح ہماری فیشن انڈسٹری سے جڑے لوگوں کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ مسابقت کی دوڑ میں کچھ نیا کرنے کی جستجو میں وہ ایسا کچھ نہ کر جائیں جو کہ اس قوم کے لیۓ غم و غصہ کا باعث ہو

To Top