ماہرہ خان کے بعد اداکارہ ثروت گیلانی کی کس کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوۓ تصاویر سامنے آگئيں جس نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی

عام طور پرشو بز سے جڑی خواتین کے بارے میں ہمارے معاشرے میں یہ تصور عام ہے کہ وہ بہت آزاد خیال ہوتی ہیں اور ان کی آزاد خیالی کے حوالے سے بہت سارے ایسے غلط نظریات بھی ہمارے معاشرے میں پروان چڑھتے ہیں جس میں ان کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شادی نبھانا اور بچے پیدا کرنا اور ان کی پرورش کرنا اس شعبے سے جڑی خواتین کے بس کی بات نہیں ہے مگر اب عائزہ خان ، ثروت گیلانی اور ان جیسی دوسری اداکاراؤں نے شو بز کے حوالے سے اس نظریۓ کو غلط ثابت کر دیا ہے

ماضی قریب میں مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نیویارک کی سڑکوں پر سر عام تمباکو نوشی کرتی ہوئی تصاویر کے سامنے آنےکے بعد عوام کی جانب سے شدید ناپسندیدگی کا اظہار دیکھنے میں آیا جس سے یہ اندازہ ہوا کہ ہم جتنے بھی آزاد خیال ہو جائيں مگر اس بات کو قبول کرنےکے لیۓ تیار نہیں ہوتے کہ عورتیں ہمارے سامنے سگریٹ نوشی کریں

#sarwatgillani @sarwatg ???? @fahadzmirza ??

A post shared by @ amanat_tweets_ on

ثروت کی شوبز کے کس فرد کے ساتھ اسموکنگ

گزشتہ دن مہوش حیات کی سالگرہ کی تقریب میں شو بز سے جڑی کافی ہستیاں موجود تھیں اور اس موقعے پر موجود سے یہ ظاہر ہوا کہ وہاں پر سب نے بہت انجواۓ کیا مگر اس موقعے پر اداکارہ ثروت گیلانی کی فریحہ الطاف کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوۓ تصاویر سے سب کو حیران کر ڈالا

کچھ لوگوں نے تو سگریٹ نوشی کو ان کے ایمان کے لیۓ خطرہ قراد دے کر ان کے مسلمان ہونے پر بھی سوال اٹھا دیۓ

لوگوں نے ادکارہ ماہرہ خان کی طرح ثروت گیلانی کو بھی بری طرح تنقید کا نشانہ بنا دالا ان کے مطابق ان کو کم از کم ثروت گیلانی سے ایسی حرکت کی امید نہ تھی  مغرب کی نقالی کرتے ہوۓ ہماری اداکاراؤں نے ہر حد پار کر ڈالی ہے

جب کہ کسی نے تو حد کرتے ہوۓ ثروت کو صرف شگریٹ نوش نہیں بلکہ ان کے ہاتھ میں پکڑے مشروب پر بھی سوال اٹھا دیۓ

بہرحال اداکارائیں اپنی ذاتی زندگی کا جتنا بھی پرچار کر لیں شو بز میں آنے والے ہر فرد کو عوام اپنی ملکیت سمجھتے ہیں اور ان کو جس طرح شدت سے پیار دیتے ہیں اسی طرح ان کی ایسی حرکات پر تنقید کرنابھی اپنا حق سمجھتے ہیں

To Top