سردیوں کی خاص سوغات – مزیدار سوپ

سردیوں کا آغاز جہاں انسانوں کی اشتہا میں اضافہ کر دیتا ہے وہیں خواتین کے لۓ بھی بت نئے پکوان کی تیاری کے مقابلے کا بھی سبب بن جاتا ہے ۔ مختلف اقسام کے سوپ کی تیاری اور پھر اس کو پلا کر داد لینا ہر خاتون خانہ کی خواہش ہوتی ہے آج ہم آپ کو کچھ دلچسپ اور آزمودہ تراکیب بتا رہے ہیں امید ہے پسند آۓ گی۔

چائنیز اسپیشل سوپ

1

Source: Tumblr

اجزا: جھینگے :آدھا کپ، چکن بریسٹ : ایک عدر اسکوائر میں کٹی ہوئی ، کارن فلور : چار چاۓ کے چمچ ، نمک : حسب ذائقہ ، سفید مرچ: آدھا چاۓ کا چمچ ، ہری پیاز کے کٹے پتے : تھوڑی مقدار میں ۔ گاجر : باریک سلائس میں کٹی ہوئی :دو عدد، مشروم سلائس چھ عدد، مرغی کی یخنی : چھ کپ

ترکیب: چھینگے اور چکن کو نمک ، سفید مرچ اور دو چمچ کارن فلور لگا کے آدھے گھنٹے کے لۓ رکھ دیں ،ایک بڑے پتیلے میں چھ کپ یخنی کو ڈال کر ابال لیں پھر اس میں چکن اور چھینگے شامل کر دیں ۔ کچھ دیر تک پکنے دیں اس کے بعد اس میں مشروم ، اور گاجر ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ آدھی گل بائیں اس کے بعد دو چمچ کارن فلور کو پانی میں گھول کر سوپ میں ڈال دیں اور اس میں ایک دو ابال آنے دیں اور اس کو گاڑھا ہونے تک پکائیں ۔

پھر اس کو ڈش میں ڈال کر اوپر ہرا پیاز ڈال کر سرو کریں

چائنیز بین کارن سوپ

000

Source: Tumblr

اجزا : گاۓ کی ہڈیاں ایک کلو، مکئی کے دانے ایک پیالی ، بنڈے چار عدد، نمک اور سیاہ مرچ حسب ضرورت ، آلو تین یا چار عدد ، پھول گوبھی ایک پاؤ ، قیمہ ایک پاؤ ۔ چينی نمک حسب ذائقہ ، کارن فلور ایک پیالی ، پیاز ایک عدد ، گاجر تین یا چار عدد۔

ترکیب : ایک پتیلے میں ہڈیاں، پیاز ، آلو، گاجر کے کچھ ٹکڑے نمک اور سیاہ مرچ ڈال کر اور تین چار کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور تقریبا تین سے چار گھنٹوں تک ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ اس کے بعد اس یخنی کو چھان لیں ۔ پھر اس میں قیمہ گلا کر مکئی کے دانے شامل کر لیں ۔ باقی بچے ہوۓ گاجر کے ٹکڑے اور پھول گوبھی کے باریک کترے ہوۓ ٹکڑے بھی شامل کر دیں  پھر اس وقت تک پکائیں جب تک وہ آدھے گل نہ جائیں  نمک اور چائنیز سالٹ حسب ذائقہ شامل کریں ۔ اس کے بعد کارن فلور کو پانی میں گھول کر اس میں شامل کریں ایک دو ابال آنے کے بعد پھینٹے ہوۓ انڈے آہستہ آہستہ ڈالیں اور سوپ کے گاڑھا ہونے پر سرو کریں ۔مزیدار اور طاقت سے بھر پور سوپ تیار ہے چلی سوس کے ساتھ سرو کریں

جدید تحقیق کے مطابق پشتو زبان انسانوں کے بجاۓ جن کی بولی ہے، پشتو زبان کے بارے میں نئي تحقیقات نے سب کو خوفزدہ کر ڈالا

To Top