حاملہ ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کے ساتھ ایسی تصاویر سامنے آگئیں جس پر سب نے شعیب ملک کی غیرت پر سوال اٹھا دیۓ

جس طرح شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی پاک بھارت کے لوگوں کے لیۓ ایک گرم ترین موضوع تھا اسی طرح اب ان کا ہونے والا بچہ بھی سوشل میڈیا پر اپنی پیدائش سے قبل ہی انتہائی شہرت پا چکا ہے جیسے ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ امید سے ہیں اسی وقت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی کلاس لینی شروع کر دی تھی

سب سے پہلا سوال جس کی فکر دونوں ملکوں کے لوگوں کو سب سے زیادہ ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ کس شہریت کا حامل ہو گا اس کے بعد جو چیز سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنی وہ ثانیہ مرزا کی وہ تصاویر تھیں جو کہ انہوں نے اپنی اس خوشی اور حالت حمل کو ظاہر کرنے کے لیے لوگوں کے ساتھ شئير کیں

ان میں لوگوں کو ثانیہ کے بڑھتے ہوۓ وزن کے ساتھ ساتھ  ان کے لباس پر بھی اعتراض رہا جوکہ ثانیہ نے حالت حمل میں پہن کر تصاویر بنوائیں

 

Baby Mirza Malik❤❤❤

A post shared by ???? ?? ?????? & ????? (@shoaib_sania_squad) on

حالیہ دنوں میں ثانیہ مرزا کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں وہ کسی تقریب میں اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ موجود تھیں

 

ان تصاویر میں ان کے جسم کا بھاری پن واضح طور پر نظر آرہا ہے اور یہ ایک فطری عمل ہے جو عورت حمل سے ہو گی جیسے جیسے بچے کی نمو اس کے جسم میں بڑھتی جاۓ گی اس کے جسم میں بھی تبدیلی واقع ہوتی جاۓ گی اور یہ کوئی حیرت انگیز عمل نہیں ہے اور نہ ہی ثانیہ مرزا دنیا کی پہلی عورت ہے جو ماں بننے کے عمل سے گزر رہی ہے

مگر ان تصاویر پر لوگوں کی جانب سے کیے گۓ تبصرے انتہائی شرمناک ہیں ان تبصروں کو کرنے سے پہلے اگر یہ سوچ لیا جاتا کہ یہ تبصرے ایک ایسی عورت پر کیۓ جا رہے ہیں جو ماں بننے جیسے مقدس فریضے سے گزر رہی ہے تو ایسا کبھی نہ ہوتا

کچھ لوگوں نے اس موقع پر شعیب ملک کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہہ ڈالا کہ اپنی بیوی کے اس قسم کے لباس میں تصاویر درحقیقت ان کی غیرت پر حملہ ہے

اس قسم کے تبصرے کرنے والے کسی بھی عورت کے بارے میں یہ کہنے سے قبل یہ کیوں نہیں سوچ لیتے کہ ان کو پیدا کرنے والی ان کی ماں بھی ایک عورت ہی تھی

آخر میں صرف اتنا ہی کہیں گے کہ اللہ تعالی ثانیہ مرزا کو نظر بد سے بچاۓ اور ان کے ہونے والے بچے کو ان کے لیۓ خوش بخت ثابت کرے

To Top