ثانیہ مرزا کی تازہ ترین تصاویر دیکھ کر نۓ انکشاف ہو گۓ لوگوں کے مطابق وہ ایک نہیں بلکہ کتنے بچوں کی ماں بننے والی ہیں جانیے

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ شادی کے ایک طویل عرصے کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر میں بچے کی آمد متوقع ہے عوام کے اس ہر دلعزیز جوڑے نے اس خوشخبری کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ پہلے دن سے ہی شئیر کیا ہے اور اس پیدا ہونے والے بچے کا انتظار صرف یہ جوڑا ہی نہیں بلکہ پاکستان و ہندوستان کے وہ تمام لوگ بھی کر رہے ہیں جو کہ اس جوڑے سے محبت کرتے ہیں

ثانیہ مرزا نے بے بی شاور سے لے کر ہر ہر موقعے کی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا ہے تاکہ اس اہم مرحلے کو طے کرنے کے لیۓ ان کے ساتھ ان کے چاہنے والوں کی دعائیں بھی ہم قدم ہوں

گزشتہ دنوں جب ثانیہ مرزا نے اپنی نئی تصاویر شئير کیں تو ان کو دیکھنے والے حیران رہ گۓ کیوں کہ انتہائي اسمارٹ اور فٹ نظر آنے والی ثانیہ مرزا حاملہ حالت میں کافی سے زیادہ موٹی نظر آرہی تھیں

ثانیہ مرزا کی ان تصاویر کو دیکھ کر لوگوں نے مختلف قسم کی آرا کا اظہار کیا

کچھ لوگوں نے ثانیہ مرزا کے پھولے ہوۓ پیٹ اور جسامت کو دیکھ کر اندازہ لگا لیا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہو گی

ثانیہ مرزا کی شادی ہمارے لیۓ اس لیۓ بھی بہت اہمیت کی حامل رہی کہ ان کا تعلق پڑوس ملک انڈیا سے ہے ان کی شادی پر سب کا یہ کہنا تھا کہ اب انڈین ہمارے سالے بن گۓ کیوں کہ ہم ان کی بیٹی کو بھابھی بنا کر اپنے ملک لے آۓ ہیں اس وجہ سے اب بچے کی ولادت پر بھی لوگون کا یہی کہنا تھا کہ

چلو بھائی اب سارے انڈین ماموں بننے کے لیۓ تیار ہو جاؤ

ثانیہ مرزا  کے پھیلے ہوۓ پیٹ کو دیکھ کر تجربہ کار لوگ یہ بھی اندازہ لگا رہے ہیں کہ ثانیہ مرزا کے ہاں ایک سے زیادہ بچوں کی ولادت متوقع ہے اس حوالے سے لوگوں نے کہہ ڈالا کہ

ثانیہ مرزا کے ہاں جڑواں نہیں بلکہ اپنی دوست فرح خان کی طرح بیک وقت تین بچوں کی امید نظر آرہی ہے

 

ثانیہ مرزا چونکہ پہلی بار ماں بن رہی ہین اس وجہ سے وہ بہت زیادہ ایکسائثڈ نظر آرہی ہیں اور یہ ایک قدرتی امر ہے اسی وجہ سے ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اس اہم موقعےکو ہر ہر طریقے سے یادگار بنائیں یہی وجہ ہے کہ ان کی حاملہ حالت میں تصاویر سوشل میڈيا کی زینت بنتی جا رہی ہیں

ان تصاویر کے بارے میں لوگ کسی بھی قسم کے منفی تبصرے کریں مگر یہ بات یاد رکھنی چاہیۓ کہ اس وقت ثانیہ مرزا کو ہماری دعاؤں کی ضرورت ہے اس لیۓ ہم سب کو کھلے دل سے ان کے لیۓ اپنے دل میں نیک خواہشات رکھنی چاہیں اور ان کے اور ان کے ہونے والے بچے کے لیۓ مثبت دعائیں کرنی چاہیۓ ہیں

 

To Top