اداکارہ صنم سعید کی تصاویر کو دیکھ کر شائقین نے ان کو مائیکل جیکسن کا خطاب کیوں دے ڈالا؟

پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا شمار ایسی اداکاراوں میں ہوتا ہے جو اپنے کام کے حوالے سے انتہائی پروفیشنل سمجھی جاتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی وجہ شہرت ہمیشہ ان کا کام رہا ہے انہوں نے کبھی بھی کسی اور حوالے سے جعلی خبروں میں رہنے کی نہ تو کبھی کوشش کی اور نہ ہی کبھی دوسری اداکاراوں کی طرح ایسے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جو کہ ان کو عارضی طور پر وائرل کرے ۔

آج کل صنم سعید اپنی نئی آنے والی فلم کیک کی تیاریوں میں مشغول ہیں اور ہمیشہ کی طرح انتہائی پروفیشنل انداز میں اس کے لیۓ فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں جس کو انہوں نے اپنے انسٹا گرام کے اکاونٹ سے شئیر بھی کیا ہے ۔ ان کی ان تصاویر کے سامنے آتے ہی ان کے فالوز کی جانب سے جو ردعمل دیکھنے میں آیا وہ انتہائی حیران کن تھا ۔

مناسب کوٹ پینٹ میں ملبوس اداکارہ کی ان تصاویر میں نہ تو کسی قسم کی بے حجابی یا بے حیائی تھی ۔نہ ہی اس کے پوز ایسے تھے جس سے کسی بھی قسم کے چھچھورے پن کا اظہار ہو مگر ان تصاویر پر آنے والے تبصروں سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کے شائقین نے ان اداکاروں کو اپنی میراث سمجھ لیا ہے ۔

اس کے اوپر عجیب و غریب قسم کے تبصرے کر کے وہ خود کو ان سب سے بہت اعلی اور ارقع سمجھنے لگے ہیں اسی سبب وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی بھی اداکارہ پر کبھی بھی کوئی بھی تبصرے کر سکتے ہیں

اگرچہ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ کامیاب لوگ ہمیشہ لوگوں کی تنقید کی زد پر رہتے ہیں مگر اس کے باوجود یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ لوگوں نے صنم سعید کو ان تصاویر کی بنیاد پر کیوں نشانہ بنایا ۔

 

مائرہ خان کے کچھ چاہنے والوں کے نزدیک اداکارہ صنم سعید کو اس قسم کا فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہیۓ تھا ۔

کچھ لوگ تو اداکارہ صنم سعید کو مائیکل جیکسن کی بہن قرار دے رہے ہیں ۔

لوگ کچھ بھی کہتے رہیں مگر بحیثیت قوم ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ اپنے کسی بھی عمل سے کسی دوسرے کے دل کو دکھ دینے کا باعث نہ بنیں ۔اس طرح کے کمنٹ نہ صرف اخلاقیات کے منافی ہیں بلکہ انسانیت کے اصولوں کے بھی خلاف ہے

To Top