صنم جنگ نے اپنے مارننگ شو میں لڑکیوں کا منہ کیوں کالا کروا دیا ۔ آپ بھی جانیۓ

لڑکیوں کے حسن کا معیار ہر خطے اور علاقے کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے مگر اس سب میں یہ قدر ضرور یکساں ہوتی ہے کہ ہر لڑکی چاہیے اس کا تعلق دنیا کے کسی بھی خطے سے ہو خوبصورت اور حسین نظر آنا چاہتی ہے اس مقصد کے لیۓ مختلف ذرائع کا استعمال تمام خواتین کرتی ہیں ۔


ہمارے پاکستانی معاشرے میں خوبصورتی کا معیار سفید رنگت کے میزان پر تولا جاتا ہے ۔ناک و نقشے کی جاری اس کے بعد مین آتی ہے اسی سبب لڑکیوں کے رشتے کے حصول کے لیۓ بھی ماں کو بہو کے روپ میں سپید بہو ، لڑکوں کو سپید دلہن چاہیۓ ہوتی ہے اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتی مختلف مارںںگ شوز والی خواتین نظر آتی ہیں ۔

اس دفعہ جاگو پاکستان کے مارںنگ شو کی میزبان نے ان خواتین کے درمیان ایک مقابلے کا اہتمام کیا جو کہ بیوٹی پارلر کا کام جانتی ہیں اس مقصد کے لیۓ ان خواتین کو مختلف ٹاسک دیۓ گۓ جس میں سے ایک ٹاسک بہت ہی عجیب و غریب تھا ۔ اس ٹاسک میں ان عورتوں کو کہا گیا تھا کہ اگر آپ کی ماڈل لڑکی کالی ہو گی تو آپ اس کا میک اپ کیسے کریں گی ۔

اس مقصد کے لیۓ جن ماڈلز کا انتخاب کیا گیا ان کے رنگ پہلے تو منہ پر کالک مل کر کالا کیا گیا اس کے بعد ان ماڈلز کا میک اپ کیا گیا ۔ ان دلہنوں کو چاکلیٹ دلہن کا نام دیا گیا جو کہ انتہائی مضحکہ خیز عمل تھا ۔ صرف اور صرف ریٹنگ لینے کے چکر میں اس سے قبل بھی مارننگ شوز والے عجیب و غریب حرکات تو کرتے ہی رہتے ہیں جس پر اکثر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے ۔

مگر صنم جنگ کے اس عمل نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے کہ اس قسم کے مقابلے سے وہ کیا ثابت کرنا چاہ رہی ہیں کیوںکہ پاکستان میں جہاں خوبصورتی کا معیار سپید رنگت ہے وہاں تو اسی بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ سانولی رنگت والی لڑکی کو بھی بیس لگا کر گورا کیا جاۓ تاکہ وہ خوبصورت نظر آسکے ۔

مگر گوری رنگت والی ماڈلز کو پہلے چاکلیٹی بیس لگا کر سانولا بنانا کس قسم کا مقابلہ ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے اس عمل کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے اس کے بعد اس شو میں میزبان کا ماڈلز اور مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ بھی حیران کن ہے ۔

سفید ہاتھوں اور کالے منہ کے ساتھ صنم جنگ کے اس شو میں کیا پیش کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی ہے اس کے بارے میں تو اس شو کی پروڈکشن ٹیم ہی بہتر طور پر بتا سکتی ہے مگر یہ بات بہت واضح ہے کہ اس قسم کے پروگرام دیکھنا وقت کے زیاں کے علاوہ کچھ نہیں ہے

To Top