صنم بلوچ کا نیا روپ سامنے آگیا جس کو دیکھتے ہی لوگ تنقید کے تیر برسانے پر مجبور ہو گۓ

اداکارہ صنم بلوچ کے بارے میں اگر لوگوں سے دریافت کیا جاۓ تو اس اداکارہ کے مشرقی خدوخال کے سبب اس کا بہت روائیتی تاثر قائم ہے لوگ ان کو مشرقی کرداروں میں مشرقی لباس میں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اس بات کا احساس صنم بلوچ کو بھی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ عام طور پر سر پر دوپٹہ پہن کر مشرقی لباس مین ہی اسکرین پر نظر آتی ہیں

عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ صنم بلوچ عام زندگی میں بھی ایسی ہی سادہ اور مشرقی ہوں گی جیسی کہ اسکرین پر نظر آتی ہیں۔مگر حالیہ دنوں میں صنم بلوچ کی کچھ ایسی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جن کو دیکھ کر نہ صرف ان کے چاہنے والے صدمے کا شکار ہو گۓ بلکہ  وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کا یہ نیا روپ دیکھ کر بے ساختہ تنقید کرتے ہوۓ نظر آۓ

 

زیر تبصرہ تصویر یاسر حسین کے ایک نجی چینل کے لیۓ پروگرام کے دوران لی گئی جس کے مہمانوں میں شعیب اختر اور  صنم بلوچ شامل تھے ۔ اس پروگرام میں صنم بلوچ مغربی طرز کا فراک پہنے نظر آئیں جس کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گۓ ۔

صنم بلوچ کے حوالے سے یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ان کی ان کے شوہر عبد اللہ سے علیحدگی ہو گغی ہے مگر اس حوالے سے صنم بلوچ نے اب تک نہ تو کوئی تصدیق کی ہے اور نہ ہی کوئی تردید کی ہے جس کی وجہ لوگوں مین اس حوالے سے قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں

اسی حوالے سے کسی نے ان کی تصویر دیکھ کر تبصرہ کیا کہ صنم بلوچ نے اس فراک ے نیچے شلوار کیوں نہیں پہنی تو اس کے جواب میں کسی نے کہا کہ طلاق کے بعد یہ ایک نیا روپ ہے

لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران جب ان کی طلاق کی خبر آئی تب ہی سےان کے لباس کے انداز میں تبدیلی دیکھنے میں آئی اس کے بعد انہوں نےعدت کی پرواہ بھی نہیں کی اور اسی دور میں ایک نۓ روپ میں سامنے آگئیں

مگر اس سب کے باوجود صنم بلوچ کے چاہنے والوں کا ایک گروہ ایسا بھی ہے جن کی خواہش ہے کہ صنم بلوچ دوبارہ سے اپنی پرانی روش اپنا لیں اور ان کا یہی روپ ان کے اوپر بہت سوٹ کرتا ہے

صنم بلوچ کے لباس کے اندر وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں نے ان کو مذید خوبصورت بنا دیا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے چاہنے والوں کی خواہشات کا بھی خیال رکھنا چاہیۓ کیوں کہ ایک اداکار کے لیۓ اس کے چاہنے والے اس کی فنی زندگی کے لیۓ بہت ضروری ہوتے ہیں

To Top