صنم بلوچ کا شمار پاکستان ٹیلی وزن کی ان با صلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں سے لوگون کے دلوں میں جگہ بنائی بلکہ مارننگ شوز کے ذریعے ہر صبح ہر گھر کا حصہ بن گئی ہیں اور تمام لوگوں کو اپنے ہی گھر کا حصہ لگنے لگی ہیں
[adinserter block= “3”]
یہی وجہ ہے کہ جب ان کی شادی ہوئی تو سب لوگوں نے ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادیں دیں اور اس کے بعد جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنے شوہر عبداللہ کا نام ہٹا کر دوبارہ سے صنم بلوچ کیا تو لوگوں میں یہ قیاس آرائياں سر اٹھانے لگیں کہ ان کے اور عبداللہ میں طلاق ہو گئي ہے
https://youtu.be/TGNmxAQhA5g
مگر اس حوالے سے صنم بلوچ نے سختی سے ایک ویڈيو پیغام کے ذریعے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ ان کے نجی معاملات کو زیر بحث نہ لایا جاۓ اور ان کی اداکاری پر تبصریے کیۓ جائیں مگر ان کی طلاق کو لے کر اس بارے میں کسی قسم کی بات نہ کی جاۓ مگر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ ان کے اور عبداللہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے
مگر حال ہی میں ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوۓ پہلی بار انہوں نے اپی طلاق کے حوالے سے زبان کھولی ان کا کہنا تھا کہ
میں اور عبداللہ بہت اچھے دوست تھے ہماری چٹ منگنی اور پٹ بیاہ ہوا ہمیں لگا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزار سکتے ہیں
انہوں نے مذید یہ بھی کہا کہ
اب میری اور عبداللہ کی دوستی قائم نہیں رہی مگر میں اب بھی ان کو بہت اچھا انسان سمجھتی ہوں اور یہ یقین رکھتی ہوں کہ وہ بھی میرے بارے میں ایسا ہی گمان رکھتے ہوں گے اور کبھی بھی کہیں بھی میرے بارے میں کوئي بری بات نہین کہیں گے
[adinserter block= “15”]
اپنے سابقہ شوہر عبداللہ کے بارے میں مذید بتاتے ہوۓ صنم بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا
عبداللہ کو ملنے والی کوئي بھی خوشی میری خوشی ہو گی ان کو پہنچنے والی کوئي بھی ٹھیس مجھے بھی دکھی کر دے گی اور ان کی کامیابی آج بھی مجھے خوش کرتی ہے
عام طور پر شو بز سے جڑے لوگوں کی طلاقیں اور ان طلاقوں کے بعد اپنے جیون ساتھی پر الزامات ایک عام وطیرہ ہے مگر صنم بلوچ کے ایسے بیانات سے ان کے چـاہنے والوں کے دلوں میں ان کی محبت اور بھی بڑھا دی ہے اور وہ سب دعا گو ہیں کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ زندگی کی خوشیوں سے اپنا دامن ایک بار پھر بھر لیں
