گزشتہ کچھ سالوں میں سمارٹ فون کے آنے کے بعد تصویروں کے شعبے نے ترقی کی ہے وہ قابل ستائش ہے اب ایک اسمارٹ فون کا حامل انسان کسی بھی انسان کی تصاویر میں اس قسم کی تبدیلیاں کر لیتے ہیں کہ جن کو کرنے کے لیۓ ماضی میں بڑے بڑے فوٹو گرافرز سے رجوع کیا جاتا تھا ۔ اسی حوالے سے ایک سوشل میڈیا کے صارف نے پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں صنم بلوچ اور مائرہ خان کے حوالے سے ایک ایسی پوسٹ لگائی جس نے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
یہ قصہ اس طرح شروع ہو صنم بلرچ نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زينت بنایا صنم بلوچ کی آڈی 5 نامی گاڑی کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آئیں ۔گاڑیوں کے شائقین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ یہ ایک انتہائی مہنگی اور پر آسائش گاڑی ہے اس گاڑی کی تصاویر کے سامنے آتے ہی مختلف لوگوں کی مختلف آرا سامنے آئیں
کچھ لوگوں کا یہ خیال تھا کہ صنم بلوچ کو یہ گاڑی تحفے میں ملی ہے جب کہ کچھ لوگوں نے اس کو رمضان ٹرانسمیشن کے خطیر معاوضے کا ّثمر قرار دیا ۔ کچھ لوگوں نے اس کو صنم بلوچ کی طلاق سے جوڑ دیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب نئی گاڑی کے ساتھ ساتھ نیا شوہر بھی آنے والا ہے
مگر ان سب کے بعد ایک صاحب نے تو حد ہی کر دی جن کا کہنا تھا کہ وہ سڑک پر باہر نکلے تو ان کی خوبصورت آڈی نامی گاڑی دیکھ کر مائرہ خان اور صنم بلوچ نے ان سے لفٹ مانگنے کی کوشش کی مگر اس آدمی نے جب انکار کر دیا تو ان دونوں اداکاراوں نے اس شخص کے ساتھ سیلفی بنوانے کی درخواست کی جس کو بھی اس شخص نے رد کر دیا
اس کے جواب میں صنم بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے پوسٹ لگائی کہ ان بھائی نے تو آڈی میں بیٹھ کر میرے اور مائرہ خان کے ساتھ سیلفی بنوانے سےانکار کیا مجبورا مجھے خود ہی اپنی آڈی لے لینی پڑی
کچھ لوگوں نے صنم بلوچ کے اس پیغام کو شیخی بگھارنے سے بھی تعبیر کیا لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ اگر انہوں نے گاڑي لے بھی لی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ اس طرح لوگوں کے سامنے اشتہار لگائیں بہر حال اللہ صنم بلوچ کو ان کی یہ گاڑی مبارک کرے اور ان کو مذید کامیابیاں اور خوشیان عطا فرماۓ