لیجنڈری اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی زندگی بھر کے لیے ہم سفر بن گئے

ثمینہ احمد کی شادی

پاکستان شوبز انڈستڑی کی مشہور اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے شادی کرلی ہے۔ گزشتہ ہفتے 4 اپریل 2020  کولاہور میں سادگی سے ہوئی جس میں ان کے گھر والوں نے شرکت کی۔

ثمینہ احمد کی شادی

The News

ثمینہ احمد اور منظر صہبائی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لیجنڈری اداکارہ کا اپنے یادگار دن کے حوالے سے کہنا تھا کہ  شادی کی تقریب میں ان کے گھر والوں کے علاوہ کسی نے بھی شرکت نہیں کی۔  جبکہ نکاح کے خاص موقع پر اداکارہ ثمینہ احمد نے آف وائٹ رنگ کی ساڑھی پہنی تھی۔ان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ ثمینہ احمد کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے مبارکباد اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔

مزید پڑھیے: ٹک ٹاک گرل کی ٹرمپ کیساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش،ٹرمپ شاکڈ،حریم شاہ راکڈ

واضح رہے اداکارہ ثمینہ احمد نے  بے شمارٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ان کے مشہور ڈراموں میں الف نون، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، میرے ہمدم میرے دوست اور آنگن سمیت متعدد ڈرامے  شامل ہیں۔

دوسری جانب منظر صہبائی کا نام بھی کسی تعارف  کا محتاج نہیں ہے۔ حال ہی میں مںظر صہبائی نے  ڈراما الف میں اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں کو باندھ لیا تھا۔ ۔ سال 2011 میں فلم بول سے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے منظرصہبائی لکس اسٹائل ایوارڈز اور سارک فلم ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

To Top