سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟ سجل علی احد رضا میر کی والدہ کے ساتھ کیا کر رہی تھیں ویڈیو سامنے آگئی

سجل علی کا شمار پاکستان شو بز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے ۔دھیرے دھیرے اپنے کام سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی اس چھوٹی سی اداکارہ کے نام پر بڑے بڑے سپر ہٹ ڈرامے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ سجل علی کے حوالے سے اس کے اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک اور خاص بات بھی ہے جو اسے خبروں کی زینت بناتی رہتی ہے

شروع میں فیروز خان کے ساتھ ڈرامے گل رعنا کے بعد ان کی دوستی کا ڈنکا ہر جانب بج رہا تھا جس کو زندگی کتنی حسین ہے نامی فلم نے مذيد مضبوط کر دیا تھا یہاں تک کہ فیروز خان کی بہن حمیمہ ملک نے کئی جگہوں پر سجل علی کا تعارف اپنی بھابھی کے نام سے بھی کروایا تھا

مگر اس کے بعد اچانک کیا ہوا کہ فیروز خان کی ایک غیر معروف لڑکی کے ساتھ شادی کی خبر نے نہ صرف سب کو حیران کر دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سجل علی کو بھی کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا مگر انہی دنوں ان کے ڈرامے یقین کا سفر نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ کر سجل علی کے لیۓ فیروز خان کو بھلانے کا سامان کر دیا

یقین کا سفر میں سجل علی کے مقابل ماضی کے معروف اداکار آصف رضا میرکے بیٹے احد رضا میر مرکزی کردار ادا کر رہے تھے اس ڈرامے کو نہ صرف فقید المثال کامیابی حاصل ہوئی بلکہ دیکھنے والوں نے ان دونوں کی جوڑی کو بھی بہت پسند کیا اسی چیز کو دیکھتے ہوۓ شو بز حلقوں میں یہ افواہ بھی گردش کرنے لگی کہ اب سجل علی کا انتخاب فیروز خان کے بجاۓ احد رضا میر ہوں گے اس دعوی کے ثبوت اکثر ان تصاویر میں نظر آتا ہے جن میں سجل علی احد دضا میر کے خاندان کے ساتھ مختلف محفلوں میں دیکھی جاتی ہیں

 

گزشتہ دن بھی سجل علی کی ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں انہیں احد رضا میر کے ساتھ شرماتے اور للجاتے ہوۓ چلتے ہوۓ دیکھا جا سکتا ہے یہ موقع احد رضا میر کی پہلی فلم پرواز ہے جنوں کے ٹریلر کی نمائش کا تھا ۔ یہ فلم جس کی نمائش عید الاظحی کے موقعے پر ہو گی

آج کل اس فلم کی پبلسٹی لانچ کی گئي ہے جہاں اکثر جگہوں پر سجل علی احد رضا میر اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں جس سے شو بز حلقوں کے اس دعوي کی تصدیق ہو رہی ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے مگر اب تک دونوں جانب سے اس بارے میں کسی قسم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا

 

To Top