یقین کا سفر فیم جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کا نام آج کل شو بز کے حلقوں میں ساتھ ساتھ لیا جا رہا ہے مگر اس بارے میں دونوں اداکاروں یا ان کی خاندانوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی
اس کے باوجود یہ دونوں ہر تقریب میں ایک دوسرے ک ساتھ دیکھے جاتے ہیں ان کا ایک ساتھ آنا جانا ایک جانب تو کئی قسم کی چہمگوئیوں کو جنم دے رہا ہے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز ایوارڈ شو کی تقریب منعقد کی گئی جہان پر پاکستان شو بز کے تمام نمایاں چہروں کے ساتھ سجل علی اور احد رضا میر بھی موجود تھے
اس تقریب میں بہترین جوڑے کا ایوارڈ ان دونوں اداکاروں کو ملا اس تقریب کی ریڈ کارپٹ میں جب سجل علی سے احد رضا میر کے حوالے سے دریافت کیا گیا تو ان کا جواب کچھ ایسا تھا جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ صاف چھپتا بھی نہیں اور سامنے آتا بھی نہیں
سجل علی سے پوچھا گیا کہ احد رضا میر آپ کے لیۓ کیا ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے لیۓ بہت خاص ہیں اس کے علاوہ آپ کیا جاننا چاہیں گے اس وقت کے لیۓ اتنا ہی کافی ہے کہ وہ میرے لیۓ بہت خاص ہیں
سجل علی کے اس ذومعنی جواب نے ان تمام لوگوں کے کان کھڑے کر دیۓ ہیں جو کہ ان دونوں پسندیدہ جوڑے کے حوالے سے کسی خوشخبری کے شدت سے منتظر ہیں اس ایوارڈ شو میں سجل علی کو یقین کا سفر ہی میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا ہے
اس کے ساتھ ساتھ احد رضا میر کو بھی اس سال کے بہترین نو دریافت اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا دونوں اداکارون کے ساتھ کی کامیابیوں کے اس سفر کی ابھی شروعات ہے ابھی تو ایک طویل سفر باقی ہے جس میں ان دونوں سے ان کے چاہنے والے امید لگاۓ بیٹھے ہیں
اب دیکھنا یہ ہے کہ سجل علی کا یہ افئیر کامیاب ہوتا ہے یا پھر فیروز خان کی طرح ایک بار پھر ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے