‘بہن کھانا بنانے سے پہلے کم از کم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو کر لیتیں ‘سائرہ شہروز کی تصویر دیکھ کر یہ تبصرہ کس نے کر ڈالا

شو بز سے جڑے لوگوں کو خبروں میں رہنے کے لیۓ بہت سارے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔ مگر آج کل کے دور میں اس کام کو سوشل میڈیا نے بہت آسان بنا دیا ہے اداکار اپنی کوئی بھی تصویر شئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو اس پر تبصرے کرنے کی کھلی اجازت دے ڈالتے ہیں ۔ اب یہ ان کے مداحوں کی مرضی ہے کہ وہ اس پر اچھے تبصرے کریں یا پھر اپنے تبصروں سے آگ لگا دیں


آگ لگانے والی ہی صورتحال کا سامنا مشہور اداکارہ اور بہروز سبزواری کی بہو سائرہ شہروز کو اس وقت کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے اکاونٹ سے اپنے کچن میں کھانا بناتے ہوۓ وقت کی ایک تصویر شئر کی ا س تصویر کے سامنے آتے ہی لوگوں کی جانب سے تنقید کا ایک طوفان برپا ہو گیا

اس تصویر پر تنقید کرنے والی زیادہ تر خواتین تھیں جنہوں نے یہ دیکھنے کے بجاۓ کہ سائرہ شہروز اپنے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت نکال کر اپنے گھر والوں کے لیۓ کھانا بنا رہی ہیں اس تصویر میں نظر آنے والے کچن ،چولہے اور برتنوں کا عام پاکستانی خواتین کی طرح جائزہ لینا شروع کر دیا

اس جائزے کے بعد جب انہوں نے تبصرے کیے تو اس کے ردعمل کے طور پر سائرہ شہروز کو یہ تصویر اپنے اکاونٹ سے ہٹاتے ہی بنی جس کے بعد تبصروں کا طوفان کچھ تھما مگر اس تصویر کے ساتھ ساتھ ان تبصروں کو ہم شئر کر رہے ہیں تاکہ آپ بھی اس بات کو ملاحظہ فرمائیں کہ ہماری قوم کس حد تک فراغت میں مبتلا ہے

سب سے پہلا تبصرہ جو آيا وہ یہ تھا کہ اتنا گندہ کچن ہے

اس کے بعد لوگوں نے سائرہ شہروز کی توجہ کھانا پکانے والے برتنوں کی طرف مبذول کرواتے ہوۓ کہا کہ اتنی پرانی اور کالی پتیلی میں کھانا بنانے سے بہتر ہے کہ اپنی کمائی سے کچھ ایسے برتن خرید لو جو کہ تصویر میں اچھے لگیں

کچھ لوگوں نے جلتی پر نمک چھڑکتے ہوۓ یہاں تک کہہ دیا کہ کھانا بنانے سے قبل اس بات کا اہتمام بھی ضروری ہے کہ کھانا بنانے کے برتن دھو لیۓ جائیں اگر آپ نے برتن دھوۓ ہوتے تو آپ کی پتیلی اتنی کالی نہ ہوتی

کچھ لوگوں نے تو حد ہی کر دی ان کا کہنا تھا کہ اتنا سج سنور کے کچن میں کون جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کچھ نے تو انتہا ہی کر دی کہ چہرہ چمکانے سے فرصت مل جاۓ تو برتن بھی صاف کر لینا

کچھ لوگوں نے اسکاچ برائٹ کے استعمال کا مشورہ دے ڈالا کچھ لوگوں کی باریک بینی کو تو بے ساختہ داد دینے کا دل چاہا کہ انہوں نے یہ تک دیکھ ڈالا کہ پتیلی کے نیچے چولہا تک نہیں جلا ہوا

کسی کو تبصرے کے لیۓ کچھ اور نہ ملا تو انہوں نے سائرہ کے کھلے بالوں کو حدف تنقید بنا ڈالا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچن میں بال کھول کر کون جاتا ہے

کچھ لوگوں کو تو اس بات پر بھی یقین نہیں تھا کہ کیا واقعی یہ سائرہ شہروز ہی نے پکایا ہے ان کے مطابق اتنی تیاری کے ساتھ سائرہ شہروز کچن میں صرف تصویر اتروانے آئی تھیں

اور آخر کار ساری باتوں کو سمیٹتے ہوۓ ایک خاتون یہ کہہ اٹھیں کہ سب عورتیں آنٹیوں کی طرح شروع ہی ہو گئی ہیں جو کسی کے بھی کچن کو دیکھ کر سو سو باتیں کرتی ہیں

اور اس طرح پاکستانی عورتوں نے ہمیشہ کی روایت کے مطابق سو سو کیڑے نکال کر سائرہ شہروز کو اس بات پر مجبور کر دیا کہ وہ یہ تصویر ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہو گئيں

To Top