ساحر لودھی، جنہوں نے اپنے کیرئير کا آغاز ایک ایف ایم ریڈیو کے پروگرام کی میزبانی سے کیا رفتہ رفتہ ترقی کرتے کرتے کئی مارننگ شوز کی میزبانی تک جا پہنچے ۔ مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان سے مماثلت کے سبب ان کو کئی حلقے پاکستانی شاہ رخ خان کے نام سے بھی پکارتے ہیں ۔
اپنے مارننگ شوز کی میزبانی کے دوران ساحر لودھی کا مقابلہ کئی چینلز کی مشہور خواتین میزبانوں سے ہوتا ہے جو کہ آسان کام نہیں ہے کیوںکہ زيادہ تر مارننگ شو کی ناظر خواتین ہی ہوتی ہیں۔ لہذا اکثر اوقات ان کی توجہ حاصل کرنے کے لۓ ساحر ہر حد سے گزر جاتے ہیں ۔
ٹی وی ون میں آج کل ساحر لودھی جس مارننگ شو کی میزبانی کر رہے ہیں اس کا نام آپ کا ساحر ہے ۔ جس میں 14 مارچ کو پیش کۓ جانے والے شو میں انہوں نے ایک نامعلوم خاتون اداکارہ کے ساتھ جو قابل اعتراض رقص کیا وہ سماجی حلقوں کی جانب سے انتہائی تنقیدی نظر سے دیکھا گیا ۔
اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے اس قابل اعتراض رقص کی شکایت پیمرا تک جا پہنچی جس نے ان شکایات پر نہ صرف نوٹس لیا بلکہ چینلز والوں سے اس حوالے سے اظہار وجوہ کا نوٹس بھی بھیج دیا جس کا جواب 29 مارچ تک جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ساحر لودھی آج کل اپنی فلم راستے کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو سینماؤں میں پیش کر دی جاۓ گی ۔ بظاہر نظر یہ آرہا ہے کہ اپنی فلم کو پبلسٹی دینے کے لۓ یہ نوٹس بھی ساحر لودھی کے لۓ بہت مدد گار ثابت ہو گا ۔ اور انہوں نے یہ رقص اسی خیال سے کیا ہے کہ بد نام جو ہوں گے تو نام بھی ہو گا ۔
اس سے قبل بھی ساحر لودھی نے ایک ایسا دعوی کیا تھا کہ وہ شاہ رخ حان سے بہتر اداکار ہیں ان کے اس دعوی کو بھی سنجیدہ حلقوں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا مگر لگ یہ رہا ہے کہ ساحر لودھی اپنی اس پہلی فلم کی پروموشن کے لۓ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ۔
ہم سب دعا ہی کر سکتے ہیں کہ ان کی پہلی فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے اور وہ پیمرا کے نوٹس کا بھی موثر طریقے سے جواب دے پائيں۔
مسیحاؤں کو انوکھا خراج تحسین، ماہر پائلٹ نے دنیا کو حیران کردیا