ساحر لودھی کا ٹی وی پروگرام میں سستی شہرت حاصل کرنے کا شوق مہنگا پڑ گیا

ساحر لودھی کا شمار پاکستان میڈیا کے ان چہروں میں ہوتا ہے جن کی وجہ شہرت ہمیشہ انتہائی متنازع رہی ہے ۔مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوۓ ریٹنگ حاصل کرنے کے چکر میں وہ عموما ایسی حرکات کر جاتے ہیں جو کہ پاکستانی معاشرے کے لۓ قطعی ناقابل قبول ہوتی ہیں ۔

اس سے قبل بھی پیمرا نے ساحر لودھی کو اپنے مارننگ شو میں غیر اخلاقی ڈانس کرنے پر نہ صرف نوٹس دیا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی جواب طلبی بھی کی تھی ۔ مگر اس کے باوجود ساحر لودھی نے اس بار اپنے شو میں ننھے بچوں کے درمیان ڈانس مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=hrcFnL1897w

اس شو کے اندر چھوٹے بچوں سے انتہائی نازیبا انڈین گانوں پر نہ صرف ڈانس کروایا گیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی بے حجاب حرکات و سکنات پر جس طرح داد دی گئی اس نے بحیثیت اسلامی معاشرے کے رہائشی ہونے کی حیثیت سے ہم سب کے سر شرم سے جھکا دیۓ ۔

بچوں کے اندر مقابلے کروانا ایک اچھا عمل ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس سارے عمل میں اخلاقیات کا پاس رکھنا بھی ضروری ہے ۔ہماری تہذیب اور معاشرت ہمیں ان تمام مقابلوں کے لۓ کچھ حدود کا تعین کرتی ہے اس کا پاس رکھنا ہم سب کے لۓ لازم و ملزوم ہوتا ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=r3QhDyiwfUM

ہمارا معاشرہ مقابلوں کے نام پر بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کی اجازت قطعی نہیں دیتا ۔ان مقابلوں کو مثبت روش کے ساتھ بھی کروایا جاسکتے ہیں ۔ضروری نہیں کہ ان مقابلوں کے لۓ آئٹم نمبرز کا ہی انتخاب کیا جاۓ ۔جن کی شاعری ایک عام انسان اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر نہیں سن سکتا ۔ کجا کہ ان گانوں پر فحش حرکات کے ساتھ ڈانس ہمارے سر کو شرم سے جھکا دینے کے لۓ کافی ہے ۔

امید ہے کہ پیمرا اس قسم کے پروگرام کے آن ائیر جانے سے قبل ان کے بارے میں سکروٹنی کا کوئی نظام ضرور رائج کرواۓ گی ۔

To Top