فلم فئیر ایوارڈز کا فیصلہ ہو گیا صبا قمر زماں کے حصے میں کیا آیا جانیۓ

دنیا بھر کے اداکاروں کے لیۓ ہالی وڈ ایک خوابوں کے پرستان کی حیثیت رکھتا ہے اور آسکر ایوارڈ کے لیۓ صرف نامزد ہونا بھی اس کی منزل  کا عروج ہوتا ہے ۔کچھ یہی حال پاکستانی اداکاروں کا بھی ہے مگر ان کی نظریں ہالی وڈ سے زیادہ بالی وڈ کی جانب ہوتی ہیں ۔ان کی فلموں میں کام کرنا اور وہاں سے عروج حاصل کرنا ان کا خواب ہوتا ہے ۔

سال 2017 اداکارہ صبا قمر زمان کے لیۓ خوابوں کی تعبیر کا سال کہا جاۓ تو کچھ غلط نہ ہو گا ۔ اس سال انہوں نے ہندی میڈیم فلم میں کام کیا جو ہندوستان اور پاکستان دونوں جگہ کامیاب ہوئیں اس کے بعد قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے باغی میں اپنی اداکاری کے جھنڈے گاڑ کر باغی کو ملک کی تاریخ کی کامیاب ترین سیریل بنا دی ۔

اور اس کے بعد ایک اور بڑا اعزاز جو انہوں نے اپنے نام کیا وہ بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ کے لیۓ ان کے نام کا انتخاب تھا ۔فلم ہندی میڈیم کے لیۓ بہترین اداکارہ کے طور پر صبا قمر  کے نام کا انتخاب کیا گیا  جب کہ ان کے مقابلے میں سری دیوی،ودیا بالن ، عالیہ بھٹ جیسے تجربہ کار لوگ موجود ہیں ان سب کے ساتھ صبا قمر کا نام آنا ان کے لیۓ فخر کا مقام ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=jtyaZsvxLQY

یاد رہے اس سے قبل فواد خان کے علاوہ کوئی پاکستانی اداکار اب تک یہ ایوارڈ نہیں جیت سکا ہے ۔ اور جیت تو صبا قمر زمان بھی نہیں سکیں اور ودیا بالن  کو بہتریں اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا ہے مگر پاکستان کے لیۓ یہ فخر کا مقام ہے کہ پہلی ہی فلم سے صبا قمر بہترین اداکاراوں کی لائن میں کھڑی ہو گئيں ۔

فلم فئیر ایوارڈ میں صبا قمر کی فلم ہندی میڈیم کو سال کی بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گيا اور اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا یاد رہے اس سال کوئی اور پاکستانی اداکار اور گلوکار فلم فئیر ایوارڈ کے انتخاب کی منزل تک نہیں پہنچ پایا تھا ۔

 

To Top