مشہور اداکارہ صبا قمر کس بھارتی اداکارہ کے روپ میں سامنے آگئیں کہ لوگ دیکھتے ہی رہ گۓ

مشہور اداکارہ صبا قمر کا شمار اداکاراوں کے اس قبیلے سے ہوتا ہے جنہوں نے شو بز کی دنیا میں اپنے قدم بہت سنبھل کر اور بہت مضبوطی سے جماۓ ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر ڈرامہ یادگار رہا .ایک جانب تو بنٹی آئی لویو میں انہوں نے ناقابل فراموش اداکاری کر کے دیکھنے والوں کو چونکا دیا تو دوسری جانب ڈائجسٹ رائٹر میں ایک باشعور اور مجبور عورت کے کردار میں ایک نئی تاریخ رقم کی ۔

اس کے بعد ڈرامہ باغی میں اپنی کردار نگاری سے سب کی آنکھیں کھول دیں اور پھر جب فلموں میں گئیں تو بالی وڈ اور ہالی وڈ کے عرفان خان کے سامنے اداکاری کے ایسے جوہر دکھاۓ کہ کوئی بھی نہ کہہ سکا کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے ۔ہر ہر کردار کو انہوں نے اتنی خوبی سے ادا کیا ہے کہ دیکھنے والوں کو محسوس ہوا کہ یہ تمام کردار صبا قمر کو سامنے رکھ کر تخلیق کیۓ گۓ ہیں ۔

حالیہ دنوں میں انڈیا کے مشہور ڈریس ڈیزائنر جوڑے رمپل اور ہرپیت نے کراچی میں شان پاکستان کے نام سےہونے والے فیشن شو میں اپنے برائڈل ملبوسات کی نمائش کی ۔اس ڈیزائنر جوڑے کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ حالیہ دنوں میں سنجے لیلا بھنسالی کی ریلیز ہونے والی مہنگی ترین فلم میں پدماوتی کے لباس بھی اسی ڈیزائنر جوڑے نے ڈیزائن کیےتھے ۔

اگرچہ تنازعات کے سبب پدماوتی کو وہ مقبولیت تو حاصل نہ ہو سکی جس کی امید کی جارہی تھی مگر اس فلم میں پدماوتی کے لباس نے ہر خاتون کی توجہ ضرور اپنی جانب مبذول کروا لی

 

مشرقی رکھ رکھاو اور چمک دمک سے بھر پور لباسوں نے اگر انڈیا میں دپیکا پڈوکون کی شخصیت کے حسن کو دوبالا کیا تو پاکستان میں اپنے کپڑوں کی نمائش کے لیۓ ان کا انتخاب صبا قمر تھیں ۔ جن کی دلکشی اور خوبصورتی دلہن کے روپ میں اور بھی بڑھ گئی

شو اسٹاپر کے طور پر صبا قمر جس پل نپے تلے قدم اٹھاتے اسٹیج پر آئیں تو ان کی دلکشی نے محفل لوٹ لی روپہلے لباس اور اسی سے ملتے جلتے زیورات اور اس پر صبا قمر کا متناسب قدو قامت قیامت ڈھا رہا تھا اور دیکھنے والا بے ساختہ ماشااللہ کہنے پر مجبور ہو گۓ

صبا قمر کو رمپل اور ہرپیت کے ڈیزائن کردہ اس لباس میں دیکھ کر لوگ بے ساختہ ان کا موازنہ دپیکا سے کرنے پر مجبور ہو گۓ جو خوبصورتی اور وقار دپیکا کی شخصیت کا خاصہ ہے اس لباس میں صبا قمر بھی کہیں بھی اس سے پیچھے نہیں ثابت ہوئيں ۔صبا قمر کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اور اب انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں بھی قدم رکھ دیۓ ہیں جو کہ پاکستان کی تمام صف اول کی ماڈلز کے لیۓ خطرے کی گھڑی ہے کیوںکہ صبا قمر بہترین سے کم کچھ نہیں کرتی ہیں

 

To Top