باغی میں قندیل بلوچ کا کردار ادا کرنے والی صبا قمر کی سزا کے بارے میں سن کر سب حیران ہوگۓ

آج کل ٹی وی ڈراموں کی ریٹنگ کے اعتبار سے نمبر ون ڈرامہ باغی کو قرار دیا جا رہا ہے یہ ڈرامہ مشہور ماڈل اور سوشل میڈیا کی مشہور ترین شخصیت قندیل بلوچ کی کہانی پر مبنی ہے ۔اس ڈرامے میں قندیل بلوچ کے کردار کو اداکارہ صبا قمر انجام دے رہی ہیں ۔ جو کہ اس وقت اپنی بہترین کردار نگاری کے سبب پاکستان ڈرامہ کی اداکاراوں میں صف اول کی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں ۔

پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ صبا قمر بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جلوۓ دکھا چکی ہیں ۔اور اداکاری کے میدان میں ان کا مستقبل انتہائی روشن نظر آرہا ہے ۔مگر اپنے کیر ئیر کے اس عروج پر سال 2017 کے اختتام پر انہوں نے ایک بڑا دھماکہ کر دیا ۔جو ایک جانب تو ان کے مداحوں کے لیۓ بہت خوشی کا باعث ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایک دکھ کا پہلو بھی موجود ہے ۔

اداکارہ صبا قمر نے نیۓ سال کی خوشی میں دی جانے والی تقریب میں جو کہ اداکارہ صبا فیصل کے گھر میں منعقد ہوئی تھی ،اس بات کا اعلان کر دیا کہ انہوں نے زندگی کے سفر کے لیۓ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے ۔ اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان کے ساتھ منگنی کی ڈور میں بندھ جانے کا فیصلہ مداحین کے لیۓ خوشی کا باعث ہے ۔

مگر اس کے ساتھ صبا قمر کا یہ فیصلہ کہ آئندہ اداکاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وہ اپنے شوہر کی مرضی سے کریں گی ۔ان کے اس فیصلے سے ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی کہ اب شادی کے بعد وہ اپنی اس پسندیدہ اداکارہ کو اسکرین پر دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے ۔

[adinserterblock=”15″]

اداکارہ عمر قید کے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں ۔اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے ہونے والے شوہر ایک پڑھے لکھے اور انتہائی سلجھے ہوۓ انسان ہیں ۔اور ان کی صورت میں ان کو اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی ہے ۔ اس موقع پر صبا فیصل کے گھر میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ۔جس میں صبا قمر اور ارسلان کو ایک ساتھ بہت خوش دیکھا جا سکتا ہے ۔

To Top