صبا قمر کی کونسی تصاویر نے انکو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر متنازعہ بنادیا؟

صبا قمر کا شمار ابھرتی ہوئي ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیرئير کا آغاز تو چھوٹی اسکرین سے کیا مگر اس کے بعد ان کی صلاحیتوں نے ان کو پیچھے مڑ کر دیکھنے کا موقعہ نہ دیا ۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سفارش کے ذریعے ہی ترقی کی جاسکتی ہے ان تمام لوگوں کی اس بات کو صبا قمر نے اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں سے رد کر دیا ہے ۔

چھوٹی اسکرین سے بڑی چھلانگ لگا کر صبا قمر نے بالی وڈ کی فلم میں نہ صرف کام کیا بلکہ اپنے کام اور اپنی اداکاری سے اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا ۔ہمارے ملک کے بہت سے اداکار جو بالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے کو ہی اپنی معراج سمجھتے ہیں صبا قمر ایک مثال کی حیثیت اختیار کرتی جا رہی ہیں کیوں کہ اب ان کی منزل بالی وڈ سے بھی آگے یعنی ہالی وڈ ہے ۔

 

ہالی وڈ میں کام کرنے کا خواب تو دنیا بھر کے اداکار دیکھتے ہیں مگر قدرت نے یہ موقع صبا قمر کو فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی اداکاری کے جوہر اب ہالی وڈ میں بھی دکھا سکیں گی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیۓ انہوں نے نہ صرف فلم سائن کر لی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی انگریزی لہجے کو بہتر بنانے کے لیۓ کلاسز لینا بھی شروع کر دی ہیں

ہالی وڈ فلم میں انہیں آسکر انعام یافتہ اداکار بین ایفلیک کے مقابل صبا قمر کو کاسٹ کیا گیا ہے مگر اب تک کچھ وجوہات کی بنیاد پر صبا قمر نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے مگر ان کا سوشل میڈیا اکاونٹ اس حوالے سے کچھ اور ہی کہانی سنا رہا ہے جس میں انہوں نے سیاہ مختصر لباس میں مغربی انداز میں اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی

صبا قمر کی اس تصویر پر مختلف افراد کی جانب سے عجیب و غریب رد عمل بھی دیکھنے میں آیا ۔ کچھ لوگوں نے تو اس حوالے سے چیف جسٹس صاحب سے بھی درخواست کر ڈالی کہ وہ اداکاراؤں کے ان مختصر لباس پر سو مو ٹو ایکشن لیں

مگر اس سب کے باوجود یہ پاکستان کی شو بز انڈسٹری کے لیۓ ایک اعزاز کی بات ہے کہ اس انڈسٹری سے جڑی ایک اداکارہ اب ہالی وڈ کی انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہی ہے ۔ مگر اس کے باوجود صبا قمر کے چاہنے والے اس بات کے خواہشمند ہیں کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ بنتے ہو‎ۓ بھی اپنی اخلاقی اقدار کا پاس رکھیں گی

To Top