‘آنکھیں نیچے کرو ‘نوبیاہتا اداکارہ سارہ رازی نے اپنے شوہر کو سب کے سامنے کیوں ڈانٹ دیا

حالیہ دنوں میں چائلڈ اسٹار اداکارہ سارہ رازی کی شادی بخیر و خوبی سے انجام پائی ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آج کل وائرل ہو رہی ہیں شادی کے ہر ہر موقعے کی تصاویر کو لوگوں ن ایک پیار بھری حیرت سے نہ دیکھا بلکہ ایک چائلڈ اسٹار کو ایک دلہن کے روپ میں دیکھ کر بے ساختہ اس معصوم اور چھوٹی سی دلہن کے نظر بد سے بچنے کی دعائيں کر بیٹھے

شادی کی تقریبات کا آغاز مایوں کی رنگارنگ تقریبات سے ہوا جس میں گلابی اور زرد رنگ کی آمیزش سے تیار کیۓ ہوۓ لباس میں وہ سادگی اور دلکشی کا ایک مرقع لگیں

 

بارات کی تصاویر دیکھ کر دیکھنے والوں کی آنکھیں حیران رہ گئيں کم عمری کے سبب سارہ رازی کی معصومیت اور خوبصورتی نے ان کے عروسی روپ کو چار چاند لگا دیۓ تھے

 

بارات کے موقعے پر سارہ رازی کے کیۓ گۓ ڈانس نے بھی دیکھنے والوں کو بہت محظوظ کیا

 

مگر فوٹو شوٹ کے موقعے پر ان کی جانب سے اپنے شوہر کو دی گئی ہدایات پوری شادی کا سب سے یادگار موقع تھا سارہ رازی جن کے لیۓ کیمرہ کوئی نئی چیز نہ تھا جب کہ دوسری جانب ان کے شوہر اس موقع پر کافی کنفیوز نظر آۓ

 

ایک موقع پر جب سارہ رازی اپنے شوہر کو نیچے دیکھنے کا حکم دے رہی تھیں اس موقع کو بھی کیمرے کی آنکھ نے نہ صرف مقید کر لیا بلکہ اس کو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر ڈالا

 

سوشل میڈیا صارفین نے اس ایک موقع سے ان کے شوہر سمیر کی آئندہ آنے والی زندگی کا ہی فیصلہ کر ڈالا اور اس بات کی پیشنگوئی کر ڈالی کہ اب ساری عمر ان کو ایسے ہی بیوی کی ڈانٹ سن کر گزارنی پڑے گی

کچھ لوگوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے

جب کہ دوسری جانب کچھ لوگوں نے سارہ رازی کے اپنے شوہر کو کہنی مارنے کو مارکٹائی سے تعبیر کیا کہ ابھی سے مار کٹائی بھی شروع ہو گئی ہے

بہرحال اللہ اس نوبیاہتا جوڑے کو آنے والی زندگی میں خوش و خرم رکھے آمین

 

To Top