سال 2016 کن 5 شخصیات کے لیے کامیاب ثابت ہوا؟

آج جب کہ2016 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ہمیشہ کی طرح یہ سال بھی کچھ شخصیات کے لۓ برا اور کچھ لوگوں کے لۓ بہت ہی اچھا ثابت ہوا اور اس سال میں نہ صرف ان شخصیات نے کامیابی حاصل کی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شہرت کی دیوی بھی ان پر مہربان رہی

مومنہ مستحسن

09

Source: GlamFeed

چہرہ جیسے کنول ،باتیں جیسے غزل ،مومنہ کو دیکھ کر لگا گلزار نے اسی کے حسن کو سراہتے ہوۓ آفرین آفریں کہا اور راحت فتح علی نے گايا۔

یہ آفریں ہر لب کی صدا بن گئی، ہر دل کی دھڑکن بن گی 2016 میں لوگوں کا بے تحاشا پیار اور شہرت پانے والی گلوگارہ کی وجہ شہرت اس کی خوبصورتی کو کہیں یا گائیکی کو مگر یہ ماننا پڑے کہ ان سے جڑی آج بھی کوئی خبر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن جاتا ہے

ارشد خان چاۓ والا

05

Source: english.manoramaonline.com

ارشد خان سے اگر کوئی پوچھے کہ بھائی تم نے کیا کیا ہے جو تم راتوں رات اتنے مشہور ہو گۓ تو وہ انتہائی سادگی اور معصومیت کے ساتھ جواب دے گا کہ میں نے تو کچھ نہیں کیا بس چاۓ بنائی تھی۔

کب یہ چاۓ عوام کی چاہ میں بدل گئی کچھ پتہ ہی نہ چلا ایک عام سی چاۓ خانے میں کھینچی جانے والی تصویر نے نہ صرف عالمی شہرت حاصل کی بلکہ ارشد خان عرف چاۓ والا اس تصویر کے ذریعے بین الاقوامی شہرت کا حامل قرار پایا

اسد شفیق 

06

Source: The Express Tribune

چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے اس بیٹسمین نے اسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوۓ 42 سالہ پرانا گیری سوبرز کا 9 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر 10 سنچریاں نہ صرف اسکور کیں بلکہ 2016 میں کئی اہم مواقعوں پر جب پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اسی مرد بحران نے نہ صرف بیٹنگ لائن کو سہارا دیا بلکہ ٹیم کو بھی بحران سے نکالا اور لوگون کے دلوں میں جگہ بنائی

مایا علی 

07

Source: Free Advertiser

اگرچے ٹی وی اسکرین پر بہت حسین چہرے اپنے جلوے بکھیرتے رہے مگر 2016 کی مہربانیاں جس شخصیت کے حصے میں آئیں اس کا نام مایا علی ہے۔

دیار دل، من مائل اور صنم جیسے ڈراموں میں آنے کے باعث وہ سارا سال لوگوں کی نظروں اور خبروں میں رہی اور لوگ اس کے بارے میں جاننے کے منتظر رہے

مفتی عبدالقوی

08

Source: Daily Jang

محترم 2016 سے قبل بھی ایک جید عالم کے طور پر کافی شہرت کے مالک تھے مگر جو شہرت ان کو قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی کھنچوا کر ملی اس نے 2016 کو نہ صرف ان کے لۓ یادگار بنا دیا بلکہ ان کی عوامی شہرت کو بھی چار چاند لگا دئے ہیں

نیلم منیر کی سری لنکا کے سابق صدر کے بیٹے کے ساتھ تصاویر میں ایسا کیا خاص تھا جس پر لوگوں نے تنقید کے تیر برسا دیۓ

To Top