پاکستان خطہ زمین کا ایک گرم علاقہ ہے یہاں کے لوگ محنت، جفا کش اور گرم جوش ہوتے ہیں یہاں کی محبتیں بھی یہاں کے موسم کی طرح شدید ہوتی ہیں ۔ پاکستان کے لوگ عزت اور محبت دینے کے معاملے میں بھی شدت پسندی کے قائل ہوتے ہیں۔
اگرچہ 2016 پاکستان کے لۓ عظیم سانحات اور نقصانات سے پر سال ثابت ہوا ۔ اس سال اس قوم نے عبدالستار ایدھی، امجد صابری اور جنید جمشید جیسے لعل کھو ديئے مگر ان کو جس طرح اپنی محبتوں کے ساۓ میں رخصت کیا وہ ہم سب کے لۓ ایک مثال ہے کہ یہ قوم اپنے ہیروؤں کو عزت اور محبت دینا جانتی ہے ۔ اس پورے سال اپنی محبتوں کے پھول لوگوں نے جن شخصیات کے لۓ نچھاور کۓ ان کے نام کچھ اس طرح ہیں۔
جنرل راحیل شریف
راحیل شریف نے جس وقت پاکستانی آرمی کی کمانڈ سنبھالی تو ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر تھی۔انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف سخت موقف اخیتار کیا اور سانحہ پشاور کے بعد پاکستان آرمی نے تمام تر ملک دشمن قوتوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی۔ اس سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری ہونے لگی اور راحیل شریف ملک میں ایک مقبول آرمی چیف کی حثیت سے ابھرے۔
حالیہ ایران سعودیہ کشیدگی میں وہ بھی ملکی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگے کم کرنے کے لیے دورے پر بھی گئے۔ آج اگرچہ وہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں مگر پاکستانی عوام کی محبت اور عقیدت آج بھی ان کے ليئے ویسے ہی قائم ہے۔
مولانا طارق جمیل
مولانا طارق جمیل ایک مشہور مبلغ اور عالم دین ہیں۔ ان کے بیانات نے لاکھوں لوگوں کے دل بدل دیے۔ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہیں۔ ان کی محنت سے اب تک بہت سے گلوکار اداکار اور کھلاڑی راہ راست پر آ چکے ہیں۔ آپ کا بیان اپنے اندر بے پناہ تاثیر رکھتا ہے.
پوری دنیا میں اسلام کے فرزندوں کے دل کی دھڑکن ہیں. مولانا نے ابتدائی تعلیم سکول اور پھر کالج میں ایف ایس سی پری میڈیکل کی اور پھر ایم بی بی ایس کے لیے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا. دوران تعلیم تنلیغی جماعت سے متاثر ہوئے اور مذہبی تعلیم کے حصول کا شوق لئے مدرسہ عربیہ رائے ونڈ میں داخل ھوئے۔ان کی مسلم امہ کو متحد کرنے کی کوششوں کے سبب عوام ان کو بہت عزت اور محبت کی نظر سے دیکھتے ہیں
عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے قائد اپنی جدوجہد اور ایمانداری کے سبب پورے پاکستان میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں حکومت کے خلاف ان کی جدوجہد میں ان کو پاکستانی عوام کا بھرپور ساتھ شامل رہا اور آج بھی وہ اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بلکہ عوام کی محبتیں اور تعاون ان کے ساتھ شامل ہے 2016 کا سال ان کو خبروں میں لۓ ہوۓ ہی گزر گیا اللہ ان کی آنے والے دنوں میں بھی حفاظت کرے
حمزہ علی عباسی
پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے ہردلعزیز اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد اور سخت نقطہ نظر کے ساتھ پورے 2016 میں سوشل میڈیا پر اپنے اکٹیوٹیز کے سبب نہ خبروں میں رہے ان کی حق گوئی کے سبب عوام میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں
عبدالستار ایدھی
عبدالستار ایدھی المعروف مولانا ایدھی خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت تھے، جو پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کے صدر تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی شاخیں تمام دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔
ان کی بیوی محترمہ بلقیس ایدھی بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں. ایدھی صاحب سات جولائی 2016 کو 92 سال کی عمر میں انتقال فرماگئے.مگر اپنے پیچھے ایک پیغام چھوڑ گۓ کہ اگر جزبے صادق ہوں تو منزل دور نہیں ہوتی ان کی وفات پاکستان کا ایک بڑا نقصان ہے