سال 2016 میں دھوم مچانے والے 6 سوشل میڈیا ٹرینڈز

سال 2016 کو سوشل میڈیا کا سال کہا جاۓ تو غلط نہ ہو گاپوری دنیا کی طرح اس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لۓ رکھا اسنیپ چیٹ، سیلفی ، ویلفی ، فیس بک لائیو, انسٹا گرام ، ٹوئٹر ان سب نے سوشل میڈیا کے شائقین کو ایک پل چین لینے نہیں دیا ہر روز کا نیا ٹرینڈ ، ہر روز کی نئی کہانی کے ساتھ سال 2016 کیسے گزر گیا پتہ ہی نہیں چلا ۔ اب جب کہ سال ختم ہونے جا رہا ہے تو ایک جائزہ لینا چاہوں گی ان تمام ٹرینڈز کا جو اس سال پاکستان میں ان رہے۔

ارشد خان چاۓ والا

Source: wezpk.com

Source: wezpk.com

نوآموز فوٹو گرافر نے ایک دن اسلام آباد کے ایک دھابے پر چاۓ انڈیلتے ہوۓ ارشد خان کو جب دیکھا اور اس کی تصویر کھینچنے کا سوجا ہو گا تو وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ اس سال کا سب سے بڑا دھماکہ کر نے جا رہی ہے خوبصورت نیلی آنکھوں والے ارشد خان کی تصویر جب سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تو وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کا سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا یہاں تک کہ بی بی سی اور سی این این بھی اس کا ذکر کۓ بنا نہ رہ سکے

مومنہ مستحسن

momina-mustehsan-600

کوک اسٹوڈیو میں انیس اگست کی شام جب راحت فتح علی خان کے ہمراہ آفرین آفرین گنگناتے ہوۓ یہ خوبصورت چہرہ اپنی حسین آواز اور دلفریب اداوں کے ساتھ لوگوں کے دلوں میں داخل ہوئی تو پھر اس نے واپسی کا راستہ نہیں دیکھا تین کڑوڑ لوگ آج تک اس کی آفرین والی ویڈیو نہ صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ لائک بھی کر چکے ہیں

شیخ رشید کی کمیٹی چوک آمد

sheikh-rasheed

اٹھائیس اکتوبر کو شیخ رشید نے حکومت کے خلاف لال حویلی میں ایک جلسہ کرنے کا اعلان کیا جس کو روکنے کے لۓ حکومت نے سارا زور صرف کیا حکومت کی ہر ممکن پابدی کے باوجود شیخ رشید نے اعلان کیا کہ وہ ہر صورت کمیٹی چوک پہنچیں گے اور اپنا وعدہ پورا کرنے کے لۓ انہوں نے ایک ڈرامائی انٹری دی وہ بائک پر بیٹھ کر آۓ اور ایک او بی وین کی چھت پر سگار سلگاتے ہوۓ حکومت کو للکارا ان کی یہ للکار سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گئی

موبل لنک اور یو فون کا اشتہار

nargis-fakhri-3

موبل لنک نے اپنے نۓ سیل کی پرموشن کے لۓ ایک نیا انداز اپنایا جس میں نرگس فخری اخبار کے صفحے کے نچلے حصے پر براجمان نظر آتی ہیں تصویر کے سائز اور اچھوتے انداز کے سبب وہ خبروں کا حصہ بن گئیں اور سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بھی کسی کو عورت کے اس طرح دکھانے پر اعتراض تھا تو کسی کو اس میں فحاشی اور عریانیت نظر آرہی تھی

ufone_title

مگر یو فون جو پہلے ہی اپنے چبھتے ہوۓ اشتہارات کے لۓ مشہور ہے اس نے موبی لنک کے اشتہار کے جواب میں ویسا ہی قد آدم اشتہار دیا مگر تصویر میں نرگس فخری کی جگہ فیصل قریشی کی تصویر اس پیغام کے ساتو موجود تھی کہ ایکسیوز می ہم سستے بھی ہیں اور پائیدار بھی

مصباح الحق کے پش اپ

download

لارڈز کے گراونڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوۓ جب مصباح نے سنچری اسکور کی تو اس کے بعد انہوں نے اپنے ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لۓ ایک انوکھا انداز اپنایا جب انہوں نے گراونڈ ہی میں پش اپس لگائیں تو ان کا یہ انداز بھی جولائی کے مہینے کا گرما گرم سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا

ایک پپی ادھر ایک پپی ادھر

download-1

ہائی کورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین  پر پابندی کے بعد کے پاس رابطے کا واحد زریعہ یہی سوشل میڈیا تھا لہزا وہ اپنی تقاریر اور متنازعہ بیانات کے سبب سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز دہے خصوصا اپنی تقریر جس میں انہوں نے بچوں سے ایک پپی ادھر اور ایک پپی ادھر کا تقاضا کیا ۔

To Top