کیا آپ ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے واقف ہیں جن سے روزہ ٹوٹ سکتا ہے

اللہ تعالی نے مسلمانوں پر ماہ روضان کے روزے فرض کیۓ ہیں اس کا مقصد یہ تھا کہ اس طرح مسلمان تقوی کے درجے کو حاصل کر پائیں اپنے نفس کو اپنے قابو میں رکھ پائیں او اپنی زندگیوں کو اللہ کے بتاۓ ہوۓ احکامات کے مطابق ڈھال سکیں ۔ عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ طلوع صبح سے غروب آفتاب تک کچھ نہ کھانے پینے کا نام روزہ ہے

اور اگر اس دوران کچھ کھا یا پیا جاۓ تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے مگر روزہ صرف کھانے پینے سے ہی رکے رہنے کا نام نہیں علما اور مفتیان کے نزدیک کچھ دیگر ایسی شرائط بھی ہوتی ہیں جن کا اگر اہتمام نہ کیا جاۓ تو روزہ ٹوٹ سکتا ہے جس کی قضا واجب ہو گی

علما کرام کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات اور ان کے جوابات کچھ اس طرح ہیں

کیا ناک سے خون نکلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

علما کرام کی اس حوالے سے متفقہ راۓ ہے کہ اگر ناک سے خون نکلنے کی صورت میں روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ اگر جان بوجھ کر یہ خون نکالا جاۓ تو اس سے روزہ ٹوٹ جاۓ گا اور اس کی قضا اور کفارہ دونوں واجب ہوں گۓ

کیا خون کا ٹیسٹ کروانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

ٹیسٹ کروانے کی نیت سے تھوڑا خون نکالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا مگر بڑی مقدار میں حون دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

کیا روزے کی حالت میں دانت نکلوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

روزے کی حالت میں دانت نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا مگر اس کی شرط یہ ہے کہ اس حالت میں جاری ہونے والے خون کی مقدار اتنی نہ ہو کہ منہ بھر جاۓ اگر منہ بھر کہ خون آگیا تو روزہ ٹوٹ جاۓ گا جس کی قضا واجب ہو جاۓ گی

کیا دانتوں میں برش کرنے سے روزہ ٹوٹتا ہے ؟

دانتوں میں برش کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے البتہ اس کے لیۓ اس بات کی احتیاط لازمی ہے کہ حلق سے نیچے کچھ نہیں اترنا چاہیۓ

کیا آنکھوں میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

آنکھ میں دوا دالنے کی اجاوت صرف بہت ضرورت کی حالت میں دی گئی ہے ورنہ عام طور پر اگر لازم نہ ہو تو اس امر سے احتیاط کی جاۓ کہ روزے کی حالت میں آنکھوں میں دوان ڈالنے سے اجتناب برتنا چاہیۓ

کیا ناک میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

ناک میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیوں کہ ناک میں جانے والی دوا براہ راست حلق میں داخل ہوتی ہے

 کیا کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

کان میں دوا ڈالنے سےروزہ نہیں ٹوٹتا ہے اس لیۓ کان میں دوا ڈالی جا سکتی ہے

کیا آنکھ میں سرمہ یا کاجل لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

آنکھ میں سرمہ یا کاجل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے

کیا انہیلر کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

سانس کے مریضوں کے لیۓ اس کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے روزے کی حالت میں ایسے مریض اس کا استعمال کر سکتے ہیں اس سے ان کے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے

کیا پرفیوم یا عطر کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

پرفیوم اور عطر کے استعمال سے روزہ نہیں ٹوٹتا مگر اس کے لیۓ یہ احتیاط پیش نظر رکھنی چاہیۓ کہ اس کی شدت اتنی نہیں ہونی چاہیۓ جس کے اثرات حلق تک پہنچیں

رمضان کے حوالے سے یہ سب وہ اہم باتیں ہیں جن کا جاننا ضروری ہے اور خود بھی جانیں اور اس کو دوسروں تک بھی پہنچائیں

مانگنے کا مزا آج کی رات ہے،ملک بھر میں آج شب برات عقیدت کیساتھ منائی جائے گی

To Top