آج جب ہم اکیسویں صدی میں سانس لے رہے ہیں ہمارے ارد گرد کے لوگوں میں تعلیم اور میڈیا کی وجہ سے اتنی آگاہی ضرور موجود ہے کہ وہ جاہلیت کی رسومات اور توہم پرستی کے پرانے اعتقاد سے کافی حد تک آزاد ہو چکے ہین البتہ آج بھی اکادکا واقعات ایسے منظر عام پر آجاتے ہیں جہاں لوگ توہم پرستی ،جعلی پیروں اور تعویز گنڈوں کا شکار نظر آتے ہیں ایسے ہی کچھ واقعات ریحام خان نے بھی بیان کیۓ ہیں
پڑھے لکھے لوگوں میں یہ شرح مذید کم ہوتی جا رہی ہے مگر حالیہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیر پرسن عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی آپ بیتی اور یہ انٹرویو سن کر لگا کہ جن تعویز گنڈوں اور توہم پرستی کو ہم صرف کم پڑھے لکھے افراد تک ہی محدود سمجھتے تھے اس نے تو آکسفورڈ کے تعلیم یافتہ عمران خان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
Imran Khan Mujh Par Taweez istemal karte Thay- Reham Khan's Allegation
Posted by Pakistani Politics on Wednesday, July 18, 2018
ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر یہ الزام کہ، اپنے بہنوئی کے کہنے پر انہوں نے جادو کا توڑ کرنے کے لیۓ اپنے پورے جسم اور پوشیدہ حصوں پر بھی کالی دال کی مالش کی ابھی تصدیق نہیں پا سکا تھا ۔اسی اثنا مین ان کا ایک انٹرویو بھی سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بستر ،ان کی سائڈ ٹیبلز غرض ان کے کمرے کی ہر ہر جگہ پر تعویز موجود تھے
انہوں نے جب وہ تعویز کھول کر دیکھے تو انہیں پتہ چلا کہ ان تعویزوں میں قرآںی آیات کے بجاۓ نا مانوس زبان میں کچھ اشارے درج تھے اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب انہوں نے اس حوالے سے عمران خان سے استفار کیا تو عمران خان نے ان کو بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن کے شوہر نے یہ تعویز وہاں رکھواۓ ہیں
ریجام خان نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ ان تعویزوں کے سبب ریحام خان کی طبیعت پر کافی منفی اثرات مرتب ہوۓ تھے ان کے سر میں شدید درد رہنے لگا اس کے ساتھ ساتھ ان کے پور ےجسم پر الرجک بھی ہو گئی
ریحام خان ن اس حوالے سے مذید یہ بھی بتایا کہ اب چونکہ ان کے اوپر تعویزوں کا اثر نہیں ہے اس وجہ سے تب اور اب کی صحت میں واضح فرق محسوس کیا جا سکتا ہے
ریحام خان کے ان تمام الزامات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان کی جانب سے کسی بھی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ۔