ریحام خان اور شہباز شریف میں پوشیدہ تعلق سامنے آگیا سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

جولائی 2018 الیکشن کی تیاریاں زوروں پر ہیں تمام سیاسی پارٹیاں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں تاکہ وہ الیکشن جیت سکیں اس کے لیۓ وہ ہر جائز اور نا جائز ہتھکنڈہ استعمال کرنے سے بھی دریغ نہیں کر رہے ہیں سوشل میڈیا کے دور کا یہ الیکشن صرف سیاسی پارٹیوں کا الیکشن نہیں رہا بلکہ یہ الیکشن فیس بک انسٹا ٹوئٹر ہر محاذ پر لڑا جا رہا ہے

سیاسی منظر نامے میں پنجاب کو ہمیشہ سے اہمیت حاصل رہی ہے اس وقت پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اسی وجہ سے ان دونوں پارٹیوں کے قائدین کے ہر ہر عمل پر عوام گءری نظر رکھے ہوۓ ہیں دونوں پارٹیوں کے کارکن دوسری پارٹی کے قائدین کی خرابیاں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کو سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں

ایک جانب مسلم لیگ ن نے عمران خان کے لیۓ ریحام خان اور عائشہ گلالئی کا سہارا لیا ہوا ہے تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف والے بھی کسی سے پیچھے نہیں جیسا کہ کلثوم نواز کی بیماری کے سبب آج کل پورا نواز خاندان لندن میں ہے وہیں سے کسی کھلاڑی  نے سابق وزیر اعلی  شہباز شریف کی سڑک پار کرتی ہوئي ایک ویڈیو کو شئیر کیا اس کے ساتھ ہی اس نے ان کی وزیر اعلی کے دور کی پروٹوکول کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی

 

ابھی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ہی رہی تھی کہ اس حوالے سے شہباز شریف کی حمایت میں ریحام خان کے ٹوئٹ نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی سی مچا دی ایک جانب تو اس سے پاکستان تحریک انصاف کے اس الزام کی تصدیق ہو گئی کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن کا ہاتھ ہے ۔

ان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں لوگوں نے جو ٹوئٹ کیۓ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اب پاکستانی عوام مذید بیوقوف بننے کے لیۓ تیار نہیں ہے یاد رہے کہ شہباز شریف کا شمار پاکستانی سیاست دانوں میں انتہائی عاشق مزاج سیاست دانوں میں ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب ریحام خان بھی عمران خان سے طلاق کے بعد فارغ ہیں

جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ریحام خان کی مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈیل کروانے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈیل کے نتیجے میں ملنے والے پیسوں کو حلال کرنے کے لیۓ ریحام خان نے کیا ہے

اکر انسان اپنے عقل اور شعور کا بھی استعمال کرے تو یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جب پورا پاکستان وی ائی پی کلچر کے خلاف بات کر رہا ہے اور ان لوگوں کے خلاف بات کر رہا ہے جو وی ائی پی کلجر کے بانی ہیں ان حالات میں ریحام خان کی جانب سے  شہباز شریف کی تعریف کرنے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے

ابھی تو الیکشن میں کافی دن باقی ہیں اگے آگے دیکھیۓ ہوتا ہے کیا !!!

 

 

 

To Top