‘میری پیدائش ایک ۔۔۔۔۔۔۔ کی طرح تھی’ ، ریحام خان نے ایسا کیوں کہا حمزہ علی عباسی آخر کار سب منظر عام پر لے آۓ

عمران خان کی زندگی ہمیشہ سے لوگوں کے لیۓ گفتگو کا ایک دلچسپ موضوع رہی ہے سیاست میں آنے سے قبل بھی عمران خان سے جڑی ہر خبر کو دنیا بھر کا میڈیا نہ صرف کور کرتا تھا بلکہ لوگ اس خبر کو پورے ذوق و شوق سے پڑھا کرتے تھے ۔ریحام خان کے ساتھ عمران خان کی شادی اور طلاق بھی ایسی ہی خبر تھی ۔ سیاست میں آنے کے بعد اب عمران خان سے جڑی دو طرح کی خبریں میڈیا کی زينت بنتی ہیں ۔ایک وہ خبریں جو عمران خان چاہتے ہیں کہ میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچیں اور دوسری وہ خبریں جو عمران کے مخالفین چاہتے ہیں کہ عوام تک پہنچیں ۔

کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ عمران خان ایک ایسا پارس پتھر ہے کہ وہ جس کے ساتھ چھو جاتا ہے اس کو بھی قبولیت عام حاصل ہو جاتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ ریحام خان کے معاملے میں بھی ہوا ۔عمران خان نے جب ریحام خان کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تو پورے پاکستان نے ان کو کھلے دل کے ساتھ قبول کیا

اس کے بعد جب یہ شادی طلاق پر پہنچ کر ٹوٹ گئی تو اس حوالے سے بھی ریحام خان کے حوالے سے بہت ساری قیاس آرائیوں نے جنم لیا ۔ چونکہ وہ خود بھی ایک صحافی تھیں لہذا انہوں نے عمران خان کے ساتھ شادی اور اس سے جڑے رازوں کے حوالے سے ایک کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا

ان کی یہ کتاب اور ان کی شخصیت عمران خان سے طلاق کے بعد بھی تنازعات کا مرکز رہی ۔ کچھ لوگوں کا یہ خیال تھا کہ درپردہ مسلم لیگ ن والے ریحام خان کو عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنجانے کے لیۓ استعمال کر رہے ہیں اور اس حوالے سے معروف اینکر اور اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی کافی سنجیدہ نوعیت کے الزامات  ریحام خان پر عائد کیۓ ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کو عمران خان کی مخالفت میں لکھنے کے لیۓ ریحام خان کو ایک لاکھ پاونڈ کی ادائگی مسلم لیگ ن کی جانب سے کی گئی ہے مگر جب ان سے اس حوالے سے ثبوت مانگے گۓ تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ کسی سے سنا ہے

البتہ حمزہ علی عباسی نے اس بات کا بھی دعوی کیا کہ اشاعت سے قبل ہی یہ کتاب کسی ذرائع سے ان کو مل چکی ہے اور اس کتاب کے مندرجات کے حوالے سے وہ جلد سب کچھ عوام کے سامنے لائیں گے جس کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ حمزہ علی عباسی یہ سب کچھ اس لیۓ کر رہے ہیں کہ ان کو افسوس ہے کہ ریحام خان نے ان کو اپنی فلم جاناں میں کاسٹ کیوں نہیں کیا تھا

 

اس کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے اس کتاب کا پہلا صفحہ جس میں کتاب میں موجود اسباق کی تفصیل موجود ہے اپنے ٹوئٹر ر اکاونٹ سے شئیر کر دیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حمزہ علی عباسی کے پاس واقعی یہ کتاب موجود ہے

یہ کتاب درحقیقت ریحام خان کی آپ بیتی ہے اس وہ سے اس کے ابتدائيہ میں اپنی پیدائش کے حصے کو ریحام خان نے ایک ستارے کی پیدائش سے تعبیر کیا جس کے بارے میں حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ کیا کہ جب ان کو ریحام خان کی ٹیم کے لوگوں نے بتایا کہ ریحام خان نے اپنی پیدائش کو ایک ستارے کی پیدائش کہا ہے تو ان کو شروع میں یقین نہیں ایا مگر جب اس کتاب کے چھ سو صفحہ پڑھے تب ان کو اندازہ ہوا کہ یہ کس طرح کا ستارہ ہے

اس کتاب کی رونمائی جولائی کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے ریحام خان  کی یہ کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی خبروں کی زينت بن چکی ہے اور یہی ریحام خان کی خواہش بھی ہے تاہم عمران خان کے چاہنے والوں کو اس حوالے سے تشویش ہے کہ اس کے اندر اگر ایسا کچھ ہوا جو عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچاۓ تو اس سے الیکشن پر بھی اثر پڑ سکتا ہے

To Top