‘میں ریحام خان کی آج سے فین ہو گئی ہوں ‘ بختاور بھٹو نے ریحام خان کے کس عمل پر یہ بیان دے ڈالا

پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی ان سے طلاق کے بعد کی زندگی تنازعات سے بھرپور ہے جس میں آۓ دن کوئی نہ کوئي بات انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیتی ہے کبھی ان کے ٹوئٹس خبروں کی زینت بنتے  ہیں تو کبھی ان کی کتاب کے اندر کیۓ گۓ انکشافات انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں

گزشتہ دن ان کے حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ برطانوی شہر ’کنگسٹن اپون ٹیمز‘کے ایک پارک میں کسی بھارتی چینل کو انٹرویو دے رہی تھیں اس موقع پر ایک پاکستانی لڑکی وہاں آگی جس کی باتوں سے یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ عمران خان کی حمائتی ہے

اس لڑکی نے ریحام خان کو پہچانتے ہی ان سے سوالات کرنے شروع کر دیۓ اس لڑکی نے ریحام خان سے سب سے پہلے یہ پوچھا کہ وہ منافقت کیوں کرتی ہیں کیمرے کے سامنے سر پر دوپٹہ پہن لیتی ہیں اور عام زندگی میں سر کو نہیں ڈھکتی ہیں

جب ریحام خان نے اس لڑکی کو نظر انداز کیا تو اس نے اگلا سوال اس سے یہ پوچھا کہ جب آپ کو پتہ ہے کہ انڈیا پاکستان میں دہشت گردی کی سر گرمیوں میں ملوث ہے تو پھر آپ اس کے میڈيا کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کا حصہ کیوں بن رہی ہیں

اس اس کے بعد اس نے ریحام خان سے پوچھا کہ کیا آپ گلا لئي کی پارٹی میں جا رہی ہیں کیوں کہ آپ کی اور اس کی ذہنیت بالکل ایک جیسی ہے اس موقع پر ریحام خان نے انتہائي تحمل سے اس لڑکی کو سمجھانے کی کوشش کی کہ تم ایک جوان لڑکی ہو میرے بیٹے کے سامنے اس طرح اس کی ماں کو یہ سب کہہ رہی ہو جو مناسب نہیں ہے مگر اس لڑکی نے ان کے جواب پر توجہ دیۓ بغیر اگلا سوال پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کی موجودہ بیوی سے جیلس ہیں جو کہ خاتون اول بننے جا رہی ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=tyhCIdzVB50

ابھی ریحام جواب دینے ہی والی تھیں کہ اس لڑگی نے ایک اور سوال بشری بی بی کے حجاب کے حوالے سے پوچھ ڈالا کہ آپ کو بشری بی بی کے پردے سے کیا اعتراض ہے جب ریحام خان نے کہا کہ ان کو خوشی ہے کہ بشری بی بی عمران خان کی بیوی ہیں کیونکہ وہ عمران خان کو عزت کے قابل نہیں سمجھتیں تھیں اس پر اس لڑکی نے پوچھا کہ اگر ایسا تھا تو آپ کو طلاق لینی چاہیۓ تھی عمران خان نے آپ کو طلاق کیوں دی

 

اس سارے معاملے کے دوران ریحام خان بہت حوصلے اور برداشت سے اس لڑکی کے سوالوں کے جواب دیتی رہیں اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوۓ ایک ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ریحام خان کی مداح بن گئی ہوں کیو نکہ ہراساں کیے جانے کے باوجود ریحام خان نے صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سپورٹرز کو کسی خاتون کو ہراساں کرنے میں کم وقت دینا چاہیے اور ایسے رہنما کی پوجنا چھوڑدیں جو خواتین کے حقوق کے خلاف اور طالبان کا حمایتی ہو۔

بختاور بھٹو کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ پیپلز پارٹی ریحام خان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت بھی دے سکتے ہیں

To Top