کورونا سے بچاو؛ملک بھر میں ریلوے آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

ریلوے آپریشن معطل

وزیراعظم عمران خان نے ریلوے آپریشن معطل کرنے کی منظوری دے دی

وزیرریلوے شیخ رشید کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا۔ جس میں افسران نےکورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر ریلوے آپریشن معطل کرنے کی پیش کیں۔

ARY News

ریلوے آپریشن معطل

اجلاس میں ملک بھر میں ریلوے آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ملک میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک معطل رہے گا۔فیصلے کے  حوالے سے  ایک نوٹیفکیشن  بھی جاری کیا تھا جسے چند منٹوں بعد واپس لے لیا تھا تاہم  کچھ دیر بعدوزیراعظم نے منظوری دے دی۔

ریلوے آپریشن معطل

مزید پڑھیے: ملکہ برطانیہ شاہی محل کیوں چھوڑگئیں

وزیراعظم کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں مسافر ٹرینوں کی بندش کی منظوری دے دی۔وزارت ریلوے  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریلوے آپریشن 31 مارچ تک ملتوی کیا گیا ہے اور آج رات 12 بجے سے کوئی نئی مسافر ٹرین نہیں چلے گی۔ ملک میں کورونا وائرس  کی روک تھام کے لیے محکمہ ریلوے  نے  اب تک 44 ٹرینیں بند کردی ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں اب تک  کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ متعدی وبا سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

To Top