کیا آپ قرآن کی اس سورۃ کے بارے میں جانتے ہیں جس کی تلاوت کے بدلے میں آسمان سے مال و دولت کی بارش ہوتی ہے

اللہ تعالی نے انسانوں کی رہنمائی کے لیۓ اس زمین کو کبھی بھی کسی بھی دور میں ہدایت سے خالی نہیں رکھا ۔ اس زمین پر پہلے تو پیغمروں کا سلسلہ جاری رہا جو کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے بعد حتم ہو گیا اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی نے انسانوں کی رہنمائی کے لیۓ آسمانی کتابیں اور مختلف ادوار میں صحیفے بھی اتارے ۔ مگر ان کا سلسلہ بھی قرآن کے نزول کے بعد ختم ہو گیا ۔


نبی پاک کی سنت اور قرآن کی تعلیمات رہتی دنیا تک کے انسانوں کی ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک اہم شرف جو اللہ تعالی نے امت محمدی کو بخشا ہے وہ یہ ہے کہ قرآن اور سنت صرف اس امت کی رہنمائی کا ہی وسیلہ نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ باعث رحمت اور برکت بھی ہے

اس میں سب سے پہلی تاثیر درود شریف کی ہے جو کہ قرآن سے بھی ثابت ہے کہ یہ وہ دعا ہے جو کہ کسی صورت رد نہیں ہوتی ہے اور اس کو پڑھنے والے کو اللہ تعالی خصوصی برکات سے نوازتا ہے اور اس کے ساتھ ملا کر پڑھی جانے والی ہر دعا قبولیت کا درجہ پاتی ہے

اس کے علاوہ قرآن کی ہر سورت بھی چونکہ الہامی کلام کا حصہ ہے تو اس کے ایک ایک حروف میں خصوصی اثرات پوشیدہ ہیں انسان اس دنیا میں سب سے زیادہ جس حالت سے پریشان ہوتا ہے وہ اس کی تنگدستی کی حالت ہے جس سے ہمارے پیارے نبی نے بھی پناہ مانگی تھی ۔

مالی پریشانی اور کاروبار میں اور گھر میں بے برکتی کے ویسے تو بہت سارے اسباب ہوتے ہیں جن کا تدارک کرنا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کیا جا سکتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ خصوصی برکات کے لیۓ سورۃ المائدہ کی تلاوت بھی خصوصی برکات کا سبب بنتی ہے

قرائن سے یہ ثابت ہے کہ المآئدة کے معنی آسمان سے اترنے اور دستر خوان کے ہیں۔ اس سورة میں حضرت عیسیٰ ؑ کے اس واقعہ کا ذکر ہے جس میں ایک قوم نے ان سے تقاضا کیا تھا کہ آپؑ آسمان سے دسترخوان کے اترنے کی دعا کریں اور حضرت عیسیٰ ؑ نے دعا کی اور پھر دستر خوان نازل ہوا اس لیے اس سورة کا نام المآئدة رکھا گیا۔

اس سورت کو پڑھنے سے جو فیض و برکات حاصل ہوتی ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں

فاقہ سے محفوظ رہنے کے لیۓ

اگر کوئی شخص باوضو 41مرتبہ سورة المآئدة کو پڑھے تو اس کے گھر والے فاقہ سے محفوظ رہیں گے

سامان کی حفاظت کے لیۓ

اس کا پڑھنے والا دنیا کے لوگوں کی نگاہ میں عزیز ہوگا۔ اگرکوئی شخص سورة المآئدة لکھ کر صندوق میں رکھ دے گا تو اسکا سامان محفوظ رہے گا۔

بیماری سے شفا کے لیۓ

اگر سورة المآئدة کو لکھ کر پانی میں گھول کر یہ پانی ایسے مریض کو پلایا جائے جو سخت پیاس محسوس کرتا ہو تو وہ سیراب ہوگا اور اسے پیاس لگنی ختم ہو جائے گی۔

دشمن سے تحفظ کے لیۓ

اگر کوئی شخص رات کو نماز تہجد کے بعد سورة المآئدة 10دفعہ پڑھ کر پھر اسے عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر اپنے پاس رکھے گا تو اسکا کوئی مخالف اسکو نقصان نہیں دے گا۔

زبان کی لکنت ختم کرنے کے لیۓ

اگر کسی کی زبان لڑکھڑاتی ہو تو وہ سورة المآئدة کو عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر اسے پانی میں گھول کر پیئے ایک ہفتے کے اندر اس کی لڑکھڑاہٹ ختم ہو جائے گی

اس سور ت کی برکات کا سلسلہ تادم قیامت تک جاری و ساری رہے گا قرآن کی ان برکات کے ساتھ ساتھ اس کو سمجھ کر پڈھنا سب کے لیۓ بہت ضروری ہے

 

To Top