کوئٹہ پھر لہو لہو ہے،کون اس کے زخموں پر مرہم رکھے گا؟

کوئٹہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کا دالخلافہ ہے ۔معدنی ذرائع سے مالامال یہ صوبہ جس کی سرحدیں بیک وقت ایران افغانستان سے ملتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب سے بھی گوادر پورٹ سے سبب جڑے ہونے کے سبب یہ اس خطے کا اہم ترین علاقہ ہے ۔

اسی سبب چونکہ اس سے بین الاقوامی طاقتوں کے مفادات وابستہ ہیں تو وہ ممالک اس صوبے میں بل واسطہ اور بلاواسطہ اثر انداز ہونے کی کوششیں کرتے ہیں ۔اور اس علاقے کو وہ استحکام حاصل نہیں ہونے دیتے جو اس کی ترقی کا سبب بن سکے ۔اس علاقے میں بیرونی طاقتوں کی دخل اندازی کا سب سے بڑا ثبوت کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس کی یہاں موجودگی تھی جس کو اسی صوبے سے گرفتار کیا گیا ۔

دہشت گردی کی آۓ دن ہونے والی کوششیں اور یہاں کے رہائشیوں کے دلوں میں پیدا کیۓ جانے والے وسوسے اس علاقے کی صورتحال کو مذید مخدوش کرتے جارہے ہیں ۔حالیہ واقعہ جس میں کوئٹہ میں عیسائی برادری پر ایک چرچ پر ہونے والا حملہ تھا ۔

Suicide bombers storm Quetta church (VIDEO)

Suicide bombers storm Quetta church (VIDEO)

Posted by Daily Pakistan Global on Sunday, December 17, 2017

حملہ کوئٹہ کی ایک مصروف سڑک پر واقع میتھوڈسٹ گرجا گھر پر ہوا۔زرغون روڈ پر واقع اس گرجا گھرمیں اتوار کے روز مذہبی عبادات کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود ہوتے ہیں۔حملے کے وقت بھی گرجا گھر میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ کوئٹہ میں واقع دی میتھوڈسٹ گرجا گھر خاصا قدیم ہے۔ یہ 1935 ء میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ حکام کے مطابق گرجا گھر کوچار حملہ آوروں نے نشانہ بنانے کوشش کی جن میں سے دو خود کش تھے۔ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ایک حملہ آور کو گرجا گھر کے احاطے کے مرکزی دروازے پر ہی ہلاک کر دیا۔ دوسرا حملہ آور گرجا گھر کے دروازے پر زخمی ہوا جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جب کہ 57 کے قریب افراد زخمی ہوۓ ۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب کہ مسیحی برادری کا سب سے بڑا تہوار کرسمس قریب قریب ہے ۔ایسے موقعے پر اقلیتوں پر ہونے والا یہ حملہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کا جان و مال محفوظ نہیں ۔

اور اس پیغام کا فائدہ لازمی طور پر ہمارے دشمن ملک بھارت کو ہی ہو گا ۔ بھارت کی دخل اندازی جو کہ شواہد کے ساتھ ثابت ہے ایسے موقعے پر ہماری حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان کے رہائشیوں کو یہ یقین دلاۓ کہ اس مشکل گھڑی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

 

To Top