راولپنڈی میں کس کی قبر سے ایسی آوازیں آنے لگیں کہ اہل علاقہ استغفار پڑھنے لگے

انسانی زندگی بہت مختلف ادوار پر مشتمل ہوتی ہے ماں کی کوکھ سے شروع ہونے والا سفر زمین کی گود میں قبر نامی آخری آرام گاہ تک جا کر ختم ہوتا ہے اس سفر میں گرم سرد ، خوشی غم غرض ہر طرح کے مرحلے آتے ہیں

جن لوگوں کا ایمان مضبوط ہوتا ہے وہ شیطان کے بہکاوۓ میں آنے کے بجاۓ اپنے رب کے بتاۓ ہوۓ راستے پر ثابت قدمی سے چلتے ہیں جس کے انعام کےطور پر مالک خشک و تر اسے دنیا میں بھی اطمینان قلب سے نوازتا ہے اور آخرت میں بھی اس کا انعام جنت کی حسین وادیاں اور شراب طہور ہوتی ہے ۔

ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا ایمان ہے کہ دنیا کی یہ زندگی ایک عارضی زندگی ہے اور اس زندگی کے ہر عمل ہر نعمت کا حساب ہمیں ابد ی زندگی میں داخل ہونے سے قبل دینا پڑے گا ۔ اس حساب کا آغاز اسی وقت سے شروع ہو جاتا ہے جب مردے کو اس کے عزیز و اقارب قبر میں ڈال کر اس پر مٹی ڈال رہے  ہوتے ہیں

راولپنڈی میں قبر کے عذاب کی ویڈیو منظر عام.

Posted by MediaLive on Wednesday, June 13, 2018

قبر کو انسان کی ابدی زندگی کا پہلا پڑاو بھی کہا جاتا ہے جہاں پر انسان کے اعمال کی جوابدہی کے لیۓ منکر نکیر نامی فرشتے آتے ہیں اور اس کے بعد بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں جن کا عزاب قبر ہی سے شروع ہو جاتا ہے مگر یہ عزاب عام ذندہ لوگوں کی بصارتوں اور سماعتوں سے بالاتر ہوتا ہے

مگر بعض اوفات اللہ تغالی اپنے بندوں کی عبرت کے لیۓ کچھ ایسے مناظر بھی دکھا دیتا ہے جو کہ باقی لوگوں کے لیۓ عبرت کا نشان ثابت ہوتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دن راولپنڈی میں پیش آیا جب لوگوں کو قبر میں سے باقاعدہ طور پر دل کے دھڑکنے کی آواز با آواز بلند سنائی دے رہی تھی اہل محلہ نے یہ بات جب پولیس والوں کوبتائی تو انہوں نے اس قبر کے اوپر مذید گیلی مٹی ڈلوا دی تاکہ اندر کی آواز باہر نہ نکل سکے
مگر اس کے باوجود لوگوں کو کان لکا کر سننے پر وہ آوز اب بھی سنائی دے رہی ہے

تاہم اس بات کی شناخت اب تک نہ ہو سکی کہ اس قبر میں کون دفن ہے تاہم تمام مسلمانوں  کی یہی دعا ہے کہ اللہ تعالی اس قبر میں موجود مردے کے ساتھ بھی رحم والا معاملہ کرے اور اس کے بعد تمام مسلمانوں کوعزاب قبر سے محفوظ رکھے اور ان پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماۓ

 

 

To Top