فیس کم نہیں ہوگی،سندھ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے حکومتی فیصلہ ہوا میں اڑا دیا

فیسوں میں کمی

پرائیوٹ اسکول ایسو سی ایشن نے اسکول فیسوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سندھ حکومت کے اس فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہم سے ریلیف مانگ رہے ہیں جبکہ ہمیں خود ریلیف ملنا چاہیے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا  سے بچاو کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسکولز بند ہیں۔  جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث  کاروباری ادارے بھی بند ہیں

فیسوں میں کمی

The News

20 فیصد کمی کا حکومتی فیصلہ مسترد

آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف مرزا  کا کہنا  ہے کہ  اے پی ایس اے نے  اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے  اور  حکومت کے  اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ دوسری جانب سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما سید حیدر علی  کا کہنا تھا کہ  اسکول فیسوں کا معاملہ بہت حساس ہے۔صوبے میں نجی اسکولز 33 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں اور پہلے ہی 10 فیصد مفت تعلیم دے رہے ہیں لہٰذا اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کرسکتے، ہمیں خود ریلیف چاہیے، فیس میں 20 فیصد کمی کاحکم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

اسکول فیسیں

The Express Tribune

خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی

گزشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ  کی جانب سے اسکول فیسوں میں ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،جسے سندھ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے ہوا میں اڑاتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔۔واضح رہے سندھ اور پنجاب حکومتوں نے کورونا وائرس کے  باعث اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیے: نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ کی جانب سے ای- لرننگ پورٹل کا آغاز

ملک میں جاری لاک ڈاؤن نے ہر طبقے کو اس وقت پریشانی سے دو چار کر رکھا ہے ۔ وہیں اسکولوں کی بندش کے باعث تعلیم کا بھی حرج ہورہا ہے۔ اس مشکل وقت میں والدین کی جانب سےحکومت  اور اسکول  انتظامیہ  سے درخواست کی گئی تھی کہ اسکول فیسیں نہیں لی جائیں یا پھر ان میں کمی کی جائے۔ والدین کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں والدین فیسیں کہاں سے دیں گے؟ دوسری جانب نجی اسکول انتظامیہ بھی اسٹاف اور دیگر اخراجات کی مد میں خرچوں کا رونا رو رہی ہے۔ ایسے وقت میں حکومت کوعوامی بھلائی  اور ملکی معیشت  کی ڈوبتی کشتی کو دیکھتے ہوئے واضح اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

To Top