پولیس کی لڑکی کے ساتھ رات میں بدسلوکی ، لوگ احتجاج پر مجبور ہو گۓ

پولیس کی بڑھتی ہوئی بدسلوکی کے واقعات نے عوام میں غم و غصے کی شدت میں انتہائی اضافہ کر دیا ہے۔ اب لوگوں نے ان زيادتیوں کے خلاف نہ صرف آواز بلند کرنی شروع کر دی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اب موقع کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

https://www.facebook.com/bazs.pakistan/videos/362144490905976/

اس سبب یہ ویڈیو ایک جانب تو اس قسم کے واقعات کے خلاف احتجاج کا طریقہ بنتی ہے اور دوسری جانب اس طریقے سے دوسرے لوگوں تک آگاہی بھی پہنچتی ہے۔ جس سے لوگوں کے بیچ اس اہم ادارے کے لوگوں کے خلاف نہ صرف غم و غصہ پیدا ہوتا ہے۔بلکہ اس ادارے کے لوگون پر سے عوام کا اعتبار بھی اٹھتا جا رہا ہے۔

حالیہ واقعے کے مطابق پولیس نے ایک لڑکے اور لڑکی کو رات کے وقت بائک پر جاتے دیکھ کر نہ صرف ان کو روکا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس لڑکی کے ساتھ بد سلوکی بھی کی اور انتہائی نازیبا رویہ اختیار کیا۔

اس بات پر وہاں موجود لوگوں نے نہ صرف احتجاج کیا بلکہ اس سارے معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ابھی تک اس بارے میں اعلی حکام کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا۔

اعلی حکام کی یہ بے حسی ہی پولیس کی ان حرکات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔مگر عوام اس ظلم کی چکی میں پستے پستے تھک چکے ہیں۔ عوام کی حفاطت کے لۓ قائم یہ محکمہ اپنا اعتماد عوام کے بیچ کھو چکی ہے۔

اس قسم کی حرکات کا نہ صرف اعلی حکام کو سختی سے نوٹس لینا چاہۓ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک ایسا ضابطہ اخلاق بھی مرتب کرنا چاہیۓ جس پر انتہائی سختی سے عمل پیرا کروایا جاۓ۔

To Top