پولیس کو قانون سکھانے کی سزا کے طور پر نوجوان کے ساتھ کیا ہوا

پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ۔یہ وہ سلوگن ہے جو پولیس کے نہ صرف یونی فارم کا حصہ ہے بلکہ ان کے مونو گرام میں بھی شامل ہے ۔ مگر عملی طور پر اگر دیکھا جاۓ تو پولیس شہریوں کی مدد کے بجاۓ ان کے اوپر حکومت کرتے نظر آتے ہیں ۔

کچھ دن قبل ہی ایک وی آئی پی مومنٹ کے دوران جب شہری نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو اس کی خاطر تواضح پولیس نے جن گالیوں سے کی اس کی بازگشت ابھی تک سنی جا رہی ہے ۔

https://www.facebook.com/JazibRajput/videos/1832604810084468/

مگر اب کراچی جیسے شہر میں ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک نوجوان  نے  پولیس سے ون وے روڈ پر غلط راستے سے آنے پر جب ٹوکا اور ان سے اس طرح غلط راستہ اختیار کرنے پر ٹریفک جام ہونے پر توجہ مبذول کروائی ۔اس کے جواب میں پولیس نے اپنی غلطی ماننے کے بجاۓ جو طریقہ اختیار کیا ۔وہ انتہائی نازیبا تھا ۔

https://www.facebook.com/JazibRajput/videos/1832605183417764/

پولیس جس کا نصب العین شہریوں کی مدد کرنا ہے اس احتجاج پر نہ صرف ہتھے سے اکھڑ گئ بلکہ انہوں نے اس نوجوان کو سب کے سامنے زودوکوب کیا بلکہ بہت بری بری گالیاں بھی دیں ۔جس کا ثبوت اس بہادر نوجوان کی طرف سے بنائی جانے والی ویڈیو میں بھی موجود ہے ۔

https://www.facebook.com/JazibRajput/videos/1832605030084446/

جن شہریوں کے لۓ اس نوجوان نے آواز بلند کی تھی ان کا ردعمل بھی انتہائی مایوس کن تھا ۔ ان کے اس ردعمل کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری قوم میں اکثریت نے غلامی سے سمجھوتا کر لیا ہے ۔

ان کے نزدیک زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والا بے وقوف ہے ۔اور اس کے ساتھ اس کی اس بے وقوفی کے سبب جو بھی ہو رہا ہے جائز ہے ۔تبھی اس نوجوان کی مدد کے بجاۓ لوگ اس کو پولیس کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتے نظر آۓ ۔

قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے قانون کا مذاق اڑانے کی روایت کوئی نئی نہیں ہے ۔مگر اب شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے ۔پولیس کے خلاف ایسی ویڈیوز کا آنا اور ان پر مناسب کاروائی نہ ہونا ہم سب کے لۓ لمحہ فکریہ ہے ۔

وطن قانون کی پاسداری سے ترقی کرتے ہیں ۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی سوچ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے ۔ارباب اقتدار کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے ایکشن لینا چاہۓ ۔

To Top