بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ جن کو سابقہ مس وولڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اپنی خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب پاک و ہند میں یکساں مقبول ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں برفی کے علاوہ کئی ایسی شہرہ آفاق فلمیں شامل ہیں جن میں کردار نگاری کر کے پریانکا چوپڑہ نے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے ۔
مگر حال ہی میں پاکستانی ماڈل و اداکارہ ژالہ سرحدی نے پریانکا چوپڑہ کے چاہنے والوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔کیونکہ ژالہ سرحدی پریانکا چوپڑا کی اتنی ہم شکل ہیں کہ ان کو دیکھ کر پریانکا کے چاہنے والے بھی دھوکہ کھا جائیں ۔
ژالہ سرحدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاذ اسی دور میں کیا تھا جس میں پریانکا نے کیا تھا ۔ان کی اس مماثلت کی شہرت جب سرحد پار تک پہنچی تو پروڈیوسرز نے ان کو پریانکا کی ٹو کاپی کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی جس کو انہوں نے صرف اس لۓ ٹھکرا دیا کہ وہ اس شعبے میں اپنا نام اور شناخت بنانا چاہتی ہیں ۔
ژالہ سرحدی کا مذید کہنا ہے کہ جب انہوں نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تو ان کو دیکھنے والے ان کی اس مماثلت کے سبب دھوکے کا شکار ہو کر ان کو پریانکا چوپڑا ہی سمجھتے رہے ۔
اپنی شناخت کی تلاش میں یہ اداکارہ اپنی پریانکا چوپڑا سے مماثلت کے سبب انتہائی قلیل وقت ہی میں وہ لوگوں کی نظروں میں آگئی ہیں ۔ژالہ سرحدی اپنے مستقبل کے لۓ بہت پر امید ہیں۔ انہیں بھروسہ ہے کہ آنے والے وقت میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت وہ بھی اپنا نام پیدا کر پائیں گی ۔
ژالہ سرحدی کی تصاویر اور ان کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ مماثلت کا ثبوت وہ تصویریں ہیں جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔اور ان تصاویر کو دیکھ کر کوئی بھی فرد ان دونوں میں تفریق نہیں کر پاتا ۔