کینیڈا سے واپسی؛ پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا کی تصدیق

کینیڈا سے وطن واپس آنے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد دونوں کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔جب کہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن  کے لیے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق کینیڈا سے وطن لوٹنے والے پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد انھیں لاہور کے نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت  اب بہتر ہے جب کہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن  کے لیے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا کی تصدیق

Travel News from Pakistan

لندن سے آنے والے پائلٹس کا ٹیسٹ منفی

دوسری جانب لندن سے آنے والے چاروں پائلٹس اور کریو کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ نے پائلٹس اور کریو کو جانے کی اجازت دے دی۔ لندن سے واپسی پرچاروں پائلٹ اورعملے کو قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں کورونا کیسز، ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن نے اہم رپورٹ جاری کردی

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن آف پائلٹس (پالپا) کی جانب سے بھی قومی ائیر لائن کے کپتانوں کو جہاز اڑانے سے منع کیا گیا تھا جب کہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کراچی ائیرپورٹ پر قومی ائیر لائن کے جہاز کے عملے کو زبردستی قرنطینہ میں رکھنے کے اصرار پر کراچی سے بینالاقوامی فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

To Top